Maktaba Wahhabi

14 - 114
تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت اللہ رب العزت نے اس امت کو جن امتیازات سے نوازا ہے ان میں ایک یہ بھی ہے کہ اس امت نے اللہ تبارک و تعالیٰ اور اللہ کے رسول سے جو کچھ پایا ہے ان سب کو سند کے ساتھ محفوظ کیا ہے۔ کوئی بات سند کے بغیر نہیں ۔یعنی قرآن کریم بھی اور احادیث بھی ، ایک ایک حدیث کی سند محفوظ ہے۔ امام ابو حاتم ابن حبان رحمہ اللہ نے المجروحین کے مقدمہ میں اور علامہ مزی رحمہ اللہ نے تہذیب الکمال کے مقدمہ میں ابن قتیبہ رحمہ اللہ سے[1] اور ابن حزم رحمہ اللہ نے الفصل[2] میں یہ بات فرمائی ہے کہ اس امت کا خاصہ ہے کہ اس میں کوئی بھی بات سند کے بغیر نہیں ہے ۔
Flag Counter