Maktaba Wahhabi

82 - 114
اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب راوی پر بسا اوقات عدالت یا ضبط کی وجہ سے کلام نہیں ہوتا کلام کے اسباب اور بھی ہیں۔ عموماً تو ہمارے ہاں صحیح کی یہی تعریف کی جاتی ہے: ’’ما رواہ عدل تام الضبط متصل السند غیر معلل ولا شاذ ‘‘ ’’وہ حدیث جسے عادل ، تام الضبط راوی بیان کرے اور اس حدیث کی سند متصل ہو، اور اس میں کوئی علت اور شذوذ نہ ہو۔ ‘‘ عدالت کس کو کہتے ہیں اور ضبط کے دائرہ کار کیا ہےاس حوالے سے ہم پڑھ چکے ہیں ، اب ہم بات کرتے ہیں اس کی جس سے راوی کی روایت اثر انداز ہوتی ہے اور اس کا تعلق اتصالِ سند کے ساتھ ہے ۔ (۱) تدلیس: راوی کا مدلس ہونا ، راوی اگر ضعیف ہے اور مدلس ہے تو بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ لیکن راوی ثقہ ہے اور تدلیس کرتا ہے تو گویا یہ تدلیس اتصال سند نہ ہونے کی دلیل ہے،گویا کہ یہاں اعتراض اتصال سند کے فقدان پر ہے راوی پر جرح تدلیس کی وجہ سے ہے اس کی عدالت یا ضبط کی وجہ سے نہیں ہے۔ اس کے بارے میں مختلف مؤقف ہیں۔ ایک مؤقف تو یہ ہے کہ مدلس کی تمام روایات مردود ہیں۔ تحدیث کرے یا نہ کرے۔
Flag Counter