Maktaba Wahhabi

31 - 114
متساہل معدلین کاتذکرہ علم جرح و تعدیل کا ایک اہم جزء معدل یا جارح ہے۔ اس حوالے سے اصول حدیث میں شروط کو ذکر کیاجاتا ہے، ان کے لحاظ کے بعد ہر امام کی جرح یا تعدیل کا اعتبار ہوگا البتہ بعض معدلین کے بارے میں معروف ہے کہ وہ متساہل ہیں ، ذیل میں ان کا تذکرہ کیا جارہا ہے۔ ۱۔توثیقِ راوی کے حوالے سے امام ابن حبان رحمہ اللہ کا تساہل: جیساکہ ابھی بیان کیا گیا کہ ائمہ معدلین میں سے ہر امام کی توثیق کا اعتبار ہوگا ، بشرطیکہ وہ توثیق کے معاملے میں متساہل نہ ہوں۔ ان متساہلین میں سب سے بڑا نام امام ابن حبان رحمہ اللہ کا آتا ہے۔ ان کے نزدیک جس راوی سے کوئی ثقہ راوی روایت کرنے والا ہو اور اس پر کوئی جرح نہ کی گئی ہو اور اس کی روایت منکر نہ ہو تو وہ راوی ثقہ ہے۔[1] امام ابن حبان رحمہ اللہ کےاس اصول پر سب سے پہلے علامہ ابن عبدالہادی رحمہ اللہ نے الصارم
Flag Counter