6۔تعوّذ:﴿فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ﴾[النحل:98]’’قرآن پڑھتے وقت راندے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کر لیں۔‘‘7۔تسمیہ:یہ اگرچہ صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں،بلکہ اس کا حکم عام ہے،لیکن نماز میں بھی اس کا حکم ہے۔﴿اِِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَاِِنَّہٗ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾[النمل:30]’’یہ سلیمان کی طرف سے ہے اور یہ بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے(شروع)ہے۔‘‘8۔قراء تِ فاتحہ وغیرہ:﴿فَاقْرَؤا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکَٰوۃَ﴾[المزمل:20]’’سو تم بآسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو‘ اور نماز کی پابندی رکھو اور زکات دیتے رہا کرو۔‘‘9۔رکوع:1۔﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْا وَ اسْجُدُوْا﴾[الحج:77]’’اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرتے رہو۔‘‘2۔﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ﴾[الواقعۃ:74]’’پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کریں۔‘‘10۔سجود:1۔﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْا وَ اسْجُدُوْا﴾[الحج:77]’’اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرتے رہو۔‘‘2۔﴿وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ﴾[العلق:19]’’اور سجدے میں اور قربِ الٰہی کی طلب میں لگے رہنا۔‘‘