Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات

مؤلف: حافظ صلاح الدین یوسف

ناشر: دار السلام لاہور

سال شائع: جولائی 2010ء

214
سمجھنا یا باور کرانا یکسر غلط ہے۔ اسی طرح دین میں کمی کا جو اشارہ کیا گیا ہے، اس میں بھی مجالِ انکار نہیں ۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ عورت ماہواری (حیض کے ایام) میں جس طرح نماز نہیں پڑھ سکتی، اسی طرح روزے بھی نہیں رکھ سکتی۔ اگر اس نے روزہ رکھا ہوا ہو اور اس کو حیض شروع ہو جائے تو اس کا روزہ اسی وقت ٹوٹ جائے گا چاہے وقتِ افطار سے چند لمحے قبل ہی آغاز ہو، اس کا روزہ برقرار نہیں رہے گا، دیگر چھوڑے ہوئے روزوں کے ساتھ اس روزے کی بھی قضا ضروری ہوگی۔ اسی طرح اگر وہ طلوع فجر سے پہلے پاک ہوگئی، یعنی اس کے حیض کا خون بند ہوگیا لیکن غسل کرنے کا وقت نہیں ہے تو اس صورت میں وہ سحری کھاکے روزہ رکھ لے اور اس کے بعد غسل کرکے نمازِ فجر پڑھ لے تو یہ جائز ہے۔ ایامِ حج کی طرح رمضان میں حیض کی بندش جائز ہے یانہیں ؟ آج کل حیض کا خون روکنے کی دوائیں نکل آئی ہیں تو یہ مسئلہ پوچھا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں اگر عورت دوائی کے ذریعے سے حیض کی بندش کرلے تاکہ وہ رمضان کے پورے روزے رکھ لے تو ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ حج کے ایام میں بھی بعض عورتیں ایسا کرتی ہیں تاکہ ان کے مناسکِ حج میں کوئی رکاوٹ واقع نہ ہو۔ اور علماء نے ایسا کرنے کی اجازت دی ہے۔ لیکن حج کے ایام میں اس کی اجازت کی وجہ قافلے کی معیت، سفر کی مشکلات اور حج پروازوں کی بکنگ وغیرہ ہیں ۔ اگر عورت کو اس کی وجہ سے کچھ دن رکنا پڑ جائے تو ا س کو قافلے سے بچھڑنا
x
صفحہعنوان
1عرضِ مؤلف
3عرض ناشر
8باب 1 مسئلۂ رؤیتِ ہلال
9نوعیت مسئلہ
10عہدِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک نظیر
16اختلافِ مطالع کا اعتبار ہے یا نہیں ؟
17اختلافِ مطالع کی بحث
25کیا رؤیت میں علمِ فلکیات سے مدد سے لینا اور ان کی رائے کو اہمیت دینا جائز ہے؟
26اہل خیبر (سرحد) کا معاملہ؟
28پس چہ باید کرد
30اثباتِ ہلال کے لیے کیلنڈر پر اعتماد نہیں کیاجاسکتا
32جن ممالک کے مطالع مختلف نہ ہوں ، وہ ایک دوسرے کی رؤیت کا اعتبار کرسکتے ہیں
33رؤیت کے اثبات کے لیے کتنے گواہ ضروری ہیں ؟
36عادل، جس کی گواہی معتبر ہے، کون ہے؟
37اگر کسی ملک میں مطلع اکثر ابر آلود رہتا ہو تو کیا کیا جائے؟
38ہمیشہ 30 روزے رکھنا بھی جائز نہیں
39ایک ملک سے دوسرے ملک میں سفر کرنے سے روزے 30/29 کے بجائے کم یا زیادہ ہوجائیں ؟
41کچھ رؤیتِ ہلال کمیٹی اوراس کی پیش کردہ تجاویز کے بارے میں
43کمیٹی کی بہتر کارکردگی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت
46خلاصۂ مباحث
48باب 2 رمضان المبارک، فضائل، فوائد و ثمرات اور احکام و مسائل
48رمضان المبارک کی فضیلت
51ہم رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں ؟
53روزوں کی فضیلت
60رمضان کے روزوں کی خصوصی فضیلت
66رمضان کی فضیلت میں بعض ضعیف روایات جن کو بیان کرنا جائز نہیں
73روزے کے فوائد و ثمرات
741. تقویٰ کا حصول اور تقویٰ کے ثمرات
76تقویٰ کے ثمرات و فوائد
78لمحۂ فکریہ اور دعوتِ غوروفکر
86احکام و مسائل
86روزے کی اہمیت
87روزے کا وجوب
87روزے کی تعریف
88روزے کا مقصد
90روزہ کن لوگوں پر فرض ہے
94روزے کے ضروری احکام
96سحری کھانے کے فوائد
103بے نمازی کا روزہ مقبول نہیں
104روزے دار کے لیے کون کون سے کام جائز ہیں
110کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
114قضا کے بعض مسائل
117قضائے عمری کی نماز پڑھنا جائز نہیں
122وہ ایام جن میں روزہ رکھنا منع ہے
125رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے اور ان کی اہمیت
127باب 3 رمضان اور تلاوت قرآن
127فضائل و آدابِ قرآن
130فضائل قرآن
139قرآن کریم کا اعجاز اور اس کی تاثیر
143تلاوت قرآن کے آداب
149فہم وتدبراور عمل کرنے کی ضرورت
153قرآن حکیم کا حق تلاوت
157حق تلاوت کی شرائط
167باب 4 رمضان اور قیام اللیل/ نماز تراویح
167قیام اللیل، یعنی نماز تراویح کے بعض مسائل
172تراویح میں قرآن کریم کا ختم کرنا مستحب عمل ہے
174تراویح کی بابت دو اہم مسئلوں کی وضاحت
181باب 5 رمضان اور اعتکاف
181اعتکاف کے ضروری مسائل
197باب 6 رمضان اور عورتوں کے مخصوص مسائل
200مذی اورمنی کے خروج سے روزہ نہیں ٹوٹے گا
201جان بوجھ کر منی خارج کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا
201عورت کے دیکھنے یا اس کا تصور کرنے پر منی کا خروج اور اس کا حکم
202آنکھوں میں سرمہ ڈالنے کا جواز
202کان، ناک میں دوا ڈالنے کا اور حُقنہ کا حکم
203زبان سے کھانا چکھنے کا حکم
204مُنہ سے چباکر کوئی چیز بچے کو دینا
204حیض اور نفاس کا حکم
204قضائے رمضان میں اتنی تاخیر ہوجائے کہ دوسرا رمضان آجائے تو…
207حاملہ اور مرضعہ کا حکم
209حاملہ اور مُرضعہ کے لیے فدیۂ طعام کی ایک خاص صورت
209روزے کی حالت میں ہم بستری کرنے پر عورت پر کفّارہ ہے یا نہیں ؟
212ایامِ حیض میں عورت روزہ نہیں رکھ سکتی
214ایامِ حج کی طرح رمضان میں حیض کی بندش جائز ہے یانہیں ؟
215نفلی روزوں میں عورت مرد کے جذبات کو پیش نظر رکھے
217عورت کا اعتکاف بیٹھنے کا مسئلہ
219عورت کے اعتکاف کے لیے چند باتوں کا اہتمام ضروری ہے
220مستحاضہ عورت اعتکاف کرسکتی ہے
220اعتکاف کی حالت میں میاں بیوی باہم مل سکتے ہیں
221اگر اعتکاف میں حیض شروع ہوجائے
222باب 7 رمضان اور بدعات
222رمضان المبارک کے چند اُمورِ مُحْدَثَات
222شبِ قدر میں مواعظ و تقاریر کا سلسلہ
224ختمِ قرآن پر شیرینی کی تقسیم، چراغاں اور لمبی لمبی دعاؤں کا اہتمام
225دعائے قنوتِ وتر کے ساتھ دعائے قنوتِ نازلہ؟
226شبینہ کا اہتمام
227سہ روزہ یا پانچ روزہ تراویح
228مساجد میں پُرتکلف افطاریوں کا اہتمام
228با جماعت نمازِ تسبیح کا اہتمام
230باب 8 رمضان، صدقۃ الفطر اور عید الفطر
230صدقۃ الفطر کے ضروری مسائل
232ایک اور رسمِ بد
232عیدکارڈ
232اسلام کی درخشاں قدروں کے خلاف فرنگی سا مراج کی سازش
240عید، یومِ مسَرَّت اور یومِ محاسبہ
243درس عبرت و موعظت
243عید الفطر
Flag Counter