روزوں کی فضیلتروزوں کی فضیلت، نفلی ہوں یا فرضی، متعدد احادیث سے ثابت ہے، مثلاً فرمایا:((اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ یَسْتَجِنُّ بِہَا الْعَبْدُ مِنَ النَّارِ))’’روزہ ایک ڈھال ہے جس کے ذریعے سے بندہ جہنم کی آگ سے بچتا ہے۔‘‘[1]ایک دوسری روایت کے الفاظ اس طرح ہیں :((اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰہِ))’’روزہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے (بچاؤ کی) ڈھال ہے۔‘‘ [2]ایک تیسری روایت کے الفاظ اس طرح ہیں :((اَلصِّیَامُ جُنَّۃٌ وَحِصَنٌ حَصِینٌ مِنَ النَّارِ))’’روزہ ڈھال ہے اور آگ سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ ہے۔‘‘[3]ایک حدیث میں نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: