Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

105
عَشَرَۃَ اُوْقِیَۃً وَ نِشًّا قَالَتْ : أَ تَدْرِیْ مَا النِّشُّ ؟ قَالَ : قُلْتُ لاَ ! قَالَتْ : نِصْفُ اُوْقِیَۃٍ فَتِلْکَ خَمْسُ مِائَۃَ دِرْہَمٍ فَہٰذَا صِدَاقُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم لِاَزْوَاجِہٖ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن )کا حق مہر کیا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ بارہ اوقیہ اور ایک نش پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا ’’جانتے ہو نش کتنا ہوتا ہے۔ ‘‘ابو سلمہ رحمہ اللہ نے کہا ’’نہیں!‘‘حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ’’نصف اوقیہ اور یہ سارا (یعنی ساڑھے بارہ اوقیہ )پانچ سو درہم بنتا ہے یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کا حق مہر تھا ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی یا پانچ سو درہم موجودہ حساب سے ساڑھے دس ہزار روپے بنتا ہے۔ عَنْ اُمِّ حَبِیْبَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کَانَتْ تَحْتَ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ جَحْشٍ رضی اللّٰه عنہ فَمَاتَ بِاَرْضِ الْحَبَشَۃِ فَزَوَّجَہَا النَّجَاشِیُّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ أَمْہَرَہَا عَنْہُ اَرْبَعَۃَ آلاَفٍ وَ بَعَثَ بِہَا اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ مَعَ شَرَحْبِیْلِ ابْنِ حَسَنَۃَ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا عبیداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں عبیداللہ (ہجرت مدینہ کے بعد )حبشہ میں فوت ہو گئے نجاشی نے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کر دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے چار ہزار (درہم )مہر مقرر کیا اور ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روانہ کر دیا ۔اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 84 کم مہر مقرر کرنا افضل ہے مسئلہ 85 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں اور بیٹیوں کا مہر بارہ اوقیہ(تقریباًدس ہزار روپے)تھا۔ عَنْ اَبِی الْعَجْفَائِ السَّلَمِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : خَطَبَنَا عُمَرَ بْنُ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ فَقَالَ : أَلاَ لاَ تَغَالُوْا بِصُدُقِ النِّسَآئِ فَاِنَّہَا لَوْ کَانَتْ مَکْرَمَۃً فِی الدُّنْیَا أَوْ تَقْوِیَ عِنْدَ اللّٰہِ لَکَانَ اَوْلاَکُمْ بِہَا النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم مَا اَصْدَقَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِمْرَأَۃً مِنْ نِسَآئِ ہٖ وَ لاَ اَصْدَقَ امْرَأَۃً مِنْ بَنَاتِہٖ اَکْثَرُ
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter