Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

اَحْکَـــــــــامُ النِّکَاحِ نکاح کے احکام مرد و عورت کا ایجاب و قبول نکاح کا رکن ہے اس کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم جَائَ تْہُ اِمْرَأَۃٌ فَقَالَتْ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اِنِّیْ قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِیْ لَکَ فَقَامَتْ قِیَامًا طَوِیْلاً فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ زَوِّجْنِیْہَا اِنْ لَمْ یَکُنْ لَکَ بِہَا حَاجَۃٌ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((ہَلْ عِنْدَکَ شَیْئٌ؟)) قَالَ : مَا اَجِدُ شَیْئًا قَالَ (( إِلْتَمِسْ وَ لَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیْدٍ )) فَالْتَمَسَ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا ، فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((ہَلْ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئٌ؟ )) قَالَ : نَعَمْ ! سُوْرَۃٌ کَذَا وَ سُوْرَۃٌ کَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاہَا ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((قَدْ زَوَّجْتُکَہَا عَلٰی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی میں اپنی جان آپ کو ہبہ کرتی ہوں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشکش قبول نہ کی اور خاموش رہے) وہ عورت دیر تک (جواب کے انتظار میں )کھڑی رہی (اتنے میں )ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا اس کا نکاح مجھ سے کرا دیجئے (یعنی مجھے قبول ہے )آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا ’’تیرے پاس کچھ ہے۔ ‘‘اس نے عرض کیا ’’میرے پاس تو کچھ نہیں ۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی چیز تلاش کر کے لاؤ ،خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی ہو ۔‘‘وہ آدمی گیا اور اسے کوئی چیز نہ ملی ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا ’’کیا تجھے قرآن آتا ہے۔ ‘‘اس نے عرض کیا ’’ہاں ،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں فلاں سورہ آتی ہے ۔‘‘اس آدمی نے ان سورتوں کے نام لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے قرآن مجید کی سورتوں کے بدلے میں اس عورت کا نکاح تیرے ساتھ کر دیا ۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ قَالَ عَبْدُالرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ رضي اللّٰه عنه لِاُمِّ حَکِیْمٍ بِنْتِ قَارِظٍ أَ تَجْعَلِیْنَ اَمْرَکِ اِلَیَّ ؟
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter