Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

أَہَمِیَّـــــــــــۃُ النِّکَاحِ نکاح کی اہمیت مسئلہ 11 نکاح نہ کرنے والا نکاح کی سنت کے اجر و ثواب سے محروم رہتا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ نَفَرًا مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم سَأَلُوْا اَزْوَاجَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَنْ عَمَلِہٖ فِی السِّرِّ فَقَالَ : بَعْضُہُمْ لاَ اَتَزَوَّجُ النِّسَائَ وَ قَالَ بَعْضُہُمْ لاَ آکُلُ اللَّحْمَ وَ قَالَ بَعْضُہُمْ لاَ أَنَامُ عَلَی الْفِرَاشِ فَحَمِدَ اللّٰہَ وَاَثْنٰی عَلَیْہِ فَقَالَ ((مَا بَالُ اَقْوَامٍ قَالَ کَذَا وَ کَذَا لٰکِنِّیْ اُصَلِّیْ وَ أَنَامُ وَ أَصُوْمُ وَ اُفْطِرُ وَ أَتَزَوَّجُ النِّسَآئَ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند صحابہ رضی اللہ عنہ نے ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خفیہ عبادت کا حال پوچھا (پوچھنے کے بعد )ان میں سے ایک نے کہا ’’میں عورتوں سے نکاح نہیں کروں گا ۔‘‘کسی نے کہا ’’میں گوشت نہیں کھاؤں گا۔‘‘ کسی نے کہا ’’میں بستر پر نہیں سوؤں گا۔‘‘(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا تو )آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی حمد و ثنا کی اور فرمایا ’’ان لوگوں کو کیا ہوا جنہوں نے ایسی اور ایسی باتیں کہیں جب کہ میں (رات کو )نوافل پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں (نفلی) روزہ رکھتا ہوں ترک بھی کرتا ہوں اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں پس جو شخص میرے طریقہ سے منہ موڑے گا وہ مجھ سے نہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 12 نکاح نہ کرنے سے معاشرے میں زبردست فتنہ و فساد برپا ہو گا ۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِذَا خَطَبَ اِلَیْکُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِیْنَہٗ وَ خُلُقَہٗ فَزَوِّجُوْہُ اِلاَّ تَفْعَلُوْہُ تَکُنْ فِتْنَۃٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ عَرِیْضٌ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (حسن) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب ایسا شخص تمہارے پاس نکاح کا
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter