Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

120
حضرت ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں جب میرا نکاح ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرے بستر پر اس طرح بیٹھ گئے جیسے تم (یعنی راوی )بیٹھے ہو اس وقت ہماری چند بچیاں دف بجا رہی تھیں اور بدر کے شہید ہونے والے بزرگوں کا (اشعار میں )ذکر کر رہی تھیں ان بچیوں میں سے ایک نے کہا ’’ہمارے درمیان ایسا نبی ہے جو کل کی بات جانتا ہے ‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ سن کر )ارشاد فرمایا ’’یہ مصرعہ چھوڑ دو جو پہلے پڑھ رہی تھیں وہی پڑھو ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 111 خواتین کے لئے سونے کا زیور اور ریشمی لباس پہننا جائز ہے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اُحِلَّ الذَّہَبُ وَ الْحَرِیْرُ لِإِنَاثَاتِ اُمَّتِیْ وَ حُرِّمَ عَلٰی ذُکُوْرِہَا )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لئے جائز کیا گیا ہے جب کہ مردوں کے لئے حرام ٹھہرایا گیا ہے ۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 112 سفید بالوں میں مہندی یا وسمہ لگانا جائز ہے۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِنَّ اَحْسَنَ مَا غُیِّرَ بِہٖ ہٰذَا الثَّیِّبُ الْحَنَّائُ وَالْکَتَمُ)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا ’’بڑھاپے (کے سفید بالوں )کو بدلنے کے لئے مہندی اور وسمہ لگانا بہترین چیز ہے ۔‘‘اسے ابو داؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter