Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

127
عَرَضَ شَاعِرٌ یُنْشِدُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((خُذُوا الشَّیْطَانَ اَوْ اَمْسِکُوا الشَّیْطَانَ لَأَنْ یَمْتَلِیَ جَوْفُ رَجُلٍ قَیْحًا خَیْرٌ لَہٗ مِنْ اَنْ یَمْتَلِیَ شِعْرًا)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ کے ساتھ عرج کے مقام (مدینہ منورہ سے تقریبا ایک سو کلو میڑ کے فاصلہ پر )سے گزر رہے تھے کہ ایک شاعر اشعار پڑھتے ہوئے سامنے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’پکڑو اس شیطان کو (یا فرمایا روکو اس شیطان کو )پھر فرمایا (ایسے گندے )اشعار منہ میں ڈالنے کی بجائے پیپ ڈالنا زیادہ بہتر ہے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 133 مردوں اور عورتوں کو کالے رنگ کا خضاب لگانا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((یَکُوْنُ قَوْمٌ یَخْضِبُوْنَ فِیْ آخِرِ الزَّمَانِ بِالسَّوَادِ ، کَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ ، لاَ یَرِیْحُوْنَ رَائِحَۃَ الْجَنَّۃِ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَ النِّسَائِیُّ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’آخری زمانے میں کچھ لوگ کبوتر کے سینے جیسا سیاہ رنگ کا خضاب لگائیں گے ایسے لوگ جنت کی خوشبو تک نہ پا سکیں گے ۔‘‘اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 134 عورتوں اور مردوں کی مخلوط مجالس کا اہتمام کرنا منع ہے۔ مسئلہ 135 موسیقی اور گانابجانا،سننا کانوں کازناہے۔ مسئلہ 136 غیرمحرم مردوں ،عورتوں کا ایک دوسرے سے بات چیت کرنا،ایک دوسرے کو چھونا اور آپس میں گھلنا ملنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((کُتِبَ عَلَی ابْنِ آدَمَ حَظَّہٗ مِنَ الزِّنَا مُدْرِکٌ لاَ مَحَالَۃَ فَالْعَیْنَانِ زِنَاہُمَا النَّظْرُ ، وَالْاُذُنَانِ زِنَاہُمَا الْاِسْتِمَاعُ ، وَاللِّسَانُ زِنَاہُ الْکَلاَمُ ، وَ الْیَدُ زِنَاہَا الْبَطْشُ ، وَالرِّجْلُ زِنَاہَا الْخُطَی ، وَالْقَلْبُ یَہْوِیْ وَ یَتَمَنّٰی وَ یُصَدِّقُ ذٰلِکَ
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter