Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

143
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ دنیا فائدہ اٹھانے کی چیز ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 164 نیک بیوی خوش بختی کی علامت ہے اور بری بیوی بدبختی کی علامت ہے۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَرْبَعٌ مِنَ السَّعَادَۃِ أَلْمَرْأَۃُ الصَّالِحَۃُ وَالْمَسْکَنُ الْوَاسِعُ وَالْجَارُ الصَّالِحُ وَالْمَرْکَبُ الْہَنِیْئُ وَاَرْبَعٌ مِنَ الشِّقَائِ أَلْمَرْأَۃُ السُّوْئُ وَالْجَارُ السُّوْئُ اَلْمَرْکَبُ السُّوْئُ وَالْمَسْکَنُ الضَّیِّقُ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَابْنُ حَبَّانَ[1] (حسن) حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا ’’چار چیزیں خوش بختی کی علامت ہیں1نیک بیوی 2کھلا گھر 3نیک ہمسایہ 4اچھی سواری اور چار چیزیں بدبختی کی علامت ہیں1 بری بیوی 2برا ہمسایہ 3بری سواری 4تنگ گھر۔‘‘اسے احمد اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 165 ناقص العقل ہونے کے باوجود عورتیں اچھے بھلے مردوں کی مت مار دیتی ہیں۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَنَّہٗ قَالَ (( یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ ! تَصَدَّقْنَ وَ اَکْثِرْنَ مِنَ الْاِسْتَغْفَارِ فَاِنِّیْ رَأَیْتُکُنَّ اَکْثَرَ أَہْلِ النَّارِ)) فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ مِنْہُنَّ ، جَزْلَۃٌ وَ مَا لَنَا ، یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اَکْثَرُ اَہْلِ النَّارِ ؟ قَالَ (( تُکْثِرْنَ اللَّعَنَ وَ تَکْفُرْنَ الْعَشِیْرَ ، مَا رَأَیْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَ دِیْنٍ اَغْلَبَ لِذِیْ لُبٍّ مِنْکُنَّ )) قَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! مَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ وَ الدِّیْنِ؟ قَالَ (( اَمَّا نُقْصَانُ الْعَقْلِ فَشَہَادَۃُ امْرَأَتَیْنِ تَعْدِلُ شَہَادَۃَ رَجُلٍ ، فَہٰذَا مِنْ نُقْصَانِ الْعَقْلِ وَ تَمْکُثُ اللَّیَالِیَ مَا تُصَلِّیْ وَ تُفْطِرُ فِیْ رَمَضَانَ فَہٰذَا مِنْ نُقْصَانِ الدِّیْنُ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’عورتو!صدقہ کیا کرو اور زیادہ سے زیادہ استغفار کیا کرو میں نے جہنم میں عورتوں کو زیادہ دیکھا ہے۔‘‘عورتوں میں سے ایک سمجھ دار
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter