Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

157
بتایا گیا ہے کہ تم دن کو مسلسل روزے رکھتے ہو؟ اور رات کو مسلسل قیام کرتے ہو؟‘‘میں نے عرض کیا ’’ہاں ،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ایسا ہی کرتا ہوں۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ایسا نہ کر ،روزہ بھی رکھ اور ترک بھی کر رات کو قیام بھی کر اور آرام بھی کر،تیرے جسم کا تجھ پر حق ہے تیری آنکھوں کا تجھ پر حق ہے تیری بیوی کا تجھ پر حق ہے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 189 عورت کے حقوق ادا نہ کرناباعث ہلاکت ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((کَفٰی اِثْمًا اَنْ یَحْبِسَ عَمَّنْ مَنْ یَمْلِکُ قُوْتَہٗ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’آدمی کو (ہلاک کرنے کے لئے) اتناگناہ ہی کافی ہے کہ جس کا خرچ اس کے ذمہ ہے اسے خرچ نہ دے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 190 عورت کے حقوق ادانہ کرنا کبیرہ گناہ ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُحَرِّجُ حَقَّ الضَّعِیْفَیْنِ ، اَلْیَتِیْمِ وَالْمَرْأَۃِ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (حسن) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے اللہ!میں دو ضعیفوں کا حق (مارنا )حرام کرتا ہوں یتیم کا اور عورت کا۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 191 بیوی کے غصب شدہ حقوق کی ادائیگی قیامت کے روز شوہر کوکرنی پڑے گی۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لَتَؤُدَّنَّ الْحُقُوْقَ اِلٰی اَہْلِہَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی یُقَادَ لِلشَّاۃِ الْجَلْحَائِ مِنَ الشَّاۃِ الْقَرْنَائِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت کے روز تمہیں ایک دوسرے کے حقوق ضرور ادا کرنے پڑیں گے یہاں تک کہ (اگر سینگ والی بکری نے بے سینگ بکری کو مارا ہوگا تو )سینگ والی بکری سے بے سینگ والی بکری کا بدلہ بھی لیاجائے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter