Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

171
نہ پائے )اور چلتے گئے حتی کہ اپنی منزل پر پہنچ گئے اور یوں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ( اس رات )آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت سے محروم رہ گئیں چنانچہ جب منزل پر پڑاؤ کیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے دونوں پاؤں اذخر گھاس میں ڈالے اور فرمانے لگیں ’’یا اللہ!کوئی سانپ یا بچھو بھیج دے جو مجھے کاٹ کھائے انہیں (یعنی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو )تو میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 217 میاں بیوی کے راز کی بات۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ((اِنِّیْ لَاَعْلَمُ اِذَا کُنْتِ عَنِّیْ رَاضِیَۃً ، وَ اِذَا کُنْتِ عَلَیَّ غَاضِبَۃً )) قَالَتْ : فَقُلْتُ : مِنْ اَیْنَ تَعْرِفُ ذٰلِکَ ؟ فَقَالَ ((اَمَّا اِذَا کُنْتِ عَنِّیْ رَاضِیَۃً فَاِنَّکَ تَقُوْلِیْنَ لاَ وَ رَبِّ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم ، وَاِذَا کُنْتِ عَلَیَّ غَاضِبَۃً قُلْتِ لاَ وَ رَبِّ اِبْرَاہِیْمَ )) قَالَتْ : قُلْتُ : اَجَلْ وَاللّٰہِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مَا أَہْجُرُ اِلاَّ اسْمَکَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا ’’جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تب بھی مجھے پتہ چل جاتا ہے اور جب ناراض ہوتی ہو تب بھی پتہ چل جاتا ہے۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا ’’وہ کیسے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تو مجھ سے یوں بات کرتی ہو ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کی قسم!اورجب ناراض ہوتی ہو تو یوں کہتی ہو ’’ابراہیم علیہ السلام کے رب کی قسم!حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا ’’ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !واللہ میں صرف آپ کانام ہی چھوڑتی ہوں (ناراضگی کی حالت میں)۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 218 اظہار محبت کا ایک انوکھاانداز ۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : رَجَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنَ الْبَقِیْعِ فَوَجَدَنِیْ وَ اَنَا اَجِدُ صُدَاعًا فِیْ رَأْسِیْ وَ اَنَا اَقُوْلُ : وَ رَأْسَاہُ ، فَقَالَ (( بَلْ اَنَا ، یَا عَائِشَۃُ ! وَرَأْسَاہُ ، ثُمَّ قَالَ : مَا ضَرَّکِ لَوْ مِتِّ قَبْلِیْ فَقُمْتُ عَلَیْکِ فَغَسَّلْتُکِ وَ کَفَّنْتُکِ وَ صَلَّیْتُ عَلَیْکِ وَدَفَّنْتُکِ)) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (حسن)
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter