Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

173
لانے والے )خادم کے ہاتھ پر چوٹ ماری اور برتن نیچے گر گیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن کے ٹکڑے جمع کئے اور پھر کھانا اکٹھا کرنے لگے اور (وہاں موجود لوگوں کو مخاطب کر کے) فرمایا ’’تمہاری ماں کو (سوکناپے کی )غیرت آ گئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خادم کو روکا اور برتن توڑنے والی بیوی کے گھر سے نیا برتن لے کر خادم کے حوالے کیا اور ٹوٹا ہوا برتن اسی گھر میں رہنے دیا جہاں وہ ٹوٹا تھا۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری کے دن انہیں کے ہاں مقیم تھے ۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ابھی کھانا پکار رہی تھیں کہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا یا حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے کھانا پکا کر بھجوا دیا جو حضرت عائشہ کو ناگوار گزرا۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : بَلَغَ صَفِیَّۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ حَفْصَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ، قَالَتْ : اِنَّہَا بِنْتُ یَہُوْدِیٍّ فَبَکَتْ فَدَخَلَ عَلَیْہَا النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ ہِیَ تَبْکِیْ فَقَالَ ((مَا یُبْکِیْکِ ؟)) قَالَتْ: قَالَتْ لِیْ حَفْصَۃُ اِنِّیْ اِبْنَۃُ یَہُوْدِیٍّ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم (( اِنَّکِ لَاِبْنَۃُ نَبِیٍّ وَ اِنَّ عَمَّکِ لَنَبِیٌّ وَ اِنَّکِ لَتَحْتَ نَبِیٍّ فَفِیْمَ تَفْخَرُ عَلَیْکِ ؟ ثُمَّ قَالَ : اِتَّقِی اللّٰہَ یَا حَفْصَۃُ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (ام المومنین )حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو پتہ چلا کہ (ام المومنین )حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں یہودی کی بیٹی کہا ہے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا ( یہ سن کر )رونے لگیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا رو رہی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’صفیہ !کیوں رو رہی ہو؟‘‘حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا ’’حفصہ نے مجھے کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں۔‘‘نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تم تو نبی کی بیٹی ہو (مراد ہیں حضرت موسی علیہ السلام ) اور تمہارے چچانبی ہیں (مراد ہیں حضرت ہارون علیہ السلام ) اور تم نبی کی بیوی ہو (مراد ہیں خود حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر فضلیت کے باوجود )آخر وہ (یعنی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا ) کسی بات پر تم سے فخر جتلاتی ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حضرت حفصہ کو مخاطب کر کے )فرمایا ’’حفصہ! اللہ سے ڈرو (آئندہ ایسی بات مت کہنا )۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : یاد رہے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا یہودی سردار حیی بن اخطب کی صاحبزادی تھیں۔ مسئلہ 220 ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کی نازک مزاجی کا لحاظ۔
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter