Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

187
نے ارشاد فرمایا ’’اے عبداللہ رضی اللہ عنہ !اپنی بیوی کو طلاق دے۔‘‘حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔اسے ابوداؤد،ترمذی ابن ماجہ اور احمد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 253 جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ عَنْ جَاہِمَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ جَائَ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اَرَدْتُّ اَنْ اَغْزُوَ وَ قَدْ جِئْتُ اَسْتَشِیْرُکَ ۔ فَقَالَ ((ہَلْ لَکَ مِنْ اُمٍّ ؟)) قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ ((فَالْزَمْہَا ، فَاِنَّ الْجَنَّۃَ تَحْتَ رِجْلَیْہَا )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت جاہمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے جہاد کا ارادہ کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ لینے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کیا تیری والدہ زندہ ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا’’ہاں!‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’پھر اس کی خدمت کر،جنت اس کے قدموں کے نیچے ہے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 254 باپ کے مقابلے میں ماں کا درجہ تین گنا زیادہ ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مَنْ اَحَقُّ صَحَابَتِیْ ؟ قَالَ ((اُمُّکَ)) قَالَ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ ((اُمُّکَ)) قَالَ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ ((اُمُّکَ)) قَالَ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ ((اَبُوْکَ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تیری ماں۔‘‘اس نے دوبارہ عرض کیا ’’پھر کون؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تیری ماں۔‘‘ اس نے(تیسری مرتبہ)عرض کیا ’’پھر کون؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تیری ماں۔‘‘اس نے (چوتھی مرتبہ) پوچھا’’پھرکون؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’تیراباپ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter