Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

189
الْحَاکِمُ [1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے)فرمایا ’’کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم دنیا اور آخرت (دونوں جگہ)میری بیوی رہو؟‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا ’’کیوں نہیں!‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تم دنیا اور آخرت میں میری بیوی ہو۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 258 زانی اور زانیہ کے ہاں پیدا ہونے والی اولاد ماں باپ کے گناہ سے بری الذمہ ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لَیْسَ عَلٰی وَلَدِ الزِّنَا مِنْ وِزْرِ اَبَوَیْہِ شَیْئٌ )) رَوَاہُ الْحَاکِمُ[2] (حسن) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’زنا کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی اولاد پر اپنے ماں باپ کے گناہ کا کوئی وبال نہیں ۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 259 بیوی کو والدین کی ملاقات یا خدمت سے روکنا منع ہے۔ عَنْ اَسْمَائَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَدِمَتْ اُمِّیْ وَ ہِیَ مُشْرِکَۃٌ فِیْ عَہْدِ قُرَیْشٍ وَ مُدَّتِہِمْ اِذَا عَاہَدُوْا النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم مَعَ اَبِیْہَا فَاسْتَفْتَیْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقُلْتُ : اِنَّ اُمِّیْ قَدِمَتْ وَ ہِیَ رَاغِبَۃٌ ، قَالَ ((نَعَمْ صِلِیْ اُمَّکِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میری مشرکہ ماں قریش اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان صلح (یعنی صلح حدیبیہ)کے زمانہ میں (مدینہ)آئی اس کا باپ (یعنی میرا نانا)بھی ساتھ تھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ’’میری ماں آئی ہے اور اسے اسلام سے سخت نفرت ہے (اس کے ساتھ کیا سلوک کروں؟‘‘ )آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اپنی ماں سے صلہ رحمی کر ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 260 جانتے بوجھتے اپنی ولدیت حقیقی باپ کی بجائے کسی دوسرے کی طرف
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter