Maktaba Wahhabi

15 - 107
’’جو مؤمن مرد و عورت نیک اعمال کرے گا تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور کجھور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ان کا حق نہیں مارا جائے گا۔‘‘ خواتین کو اس بارے میں زیادہ بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ جنت میں انہیں کیا ملے گا قرآن وحدیث میں مذکور جنت کے تمام انعامات مرد و عورت دونوں کے لئے ہیں خواتین کو ان کا مطالعہ کر کے ان کو حاصل کرنے کے لئے ایسے اعمال بجا لانے کی کوشش کرنی چاہیے جو انہیں جنت کا حقدار بنا دیں۔اللہ رب العزت جنت میں تمام مسلمانوں کی جملہ خواہشات پوری فرمائیں گے۔ ﴿وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ وَأَنْتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴾(الزخرف: 71) ’’ان کی جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں سب وہاں ہو گا اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین کھانے، دودھ اور شہد کی نہریں، موتی کے بنے ہوئے محلات، بالا خانے، نرم و گداز تکیے اور بستر، ریشم کے لباس، سونے ، چاندی کے برتن میں یہ تمام نعمتیں جنتی کو خواتین کو حاصل ہوں گی وہ جنت کی کسی نعمت اور سہولت میں مردوں سے کم نہیں ہو گی۔ جنتی خواتین کے شوہر جنت میں کوئی بھی اکیلا نہیں ہو گا، مردوں کی بیویاں اور عورتوں کے شوہر ان کےساتھ ہوں گے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((ما في الجنة عزب)) [1]’’جنت میں کوئی بھی اکیلا نہیں ہو گا۔‘‘ شادی بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ہر جنتی کو یہ نعمت حاصل ہو
Flag Counter