Maktaba Wahhabi

16 - 107
گی جو لوگ دنیا میں میاں بیوی ہیں اور دونوں مسلمان فوت ہوئے تو جنت میں بھی اکٹھے ہی ہوں گے، وہ خواتین جو شادی سے پہلے فوت ہو گئیں یا ان کو طلاق ہو گئی یا ان کا شوہر جنت میں داخل نہیں ہو گا، تو دوسری طرف کچھ مرد بھی ایسے ہوں گے جو شادی سے پہلے فوت ہو گئے یا انہوں نے طلاق دے دی یا ان کی بیوی جنت میں داخل نہیں ہو گی تو اللہ کی جنت میں ایسے لوگوں کا آپس میں نکاح کروا دیں گے۔ جس عورت کا دنیا میں شوہر فوت ہو گیا اور اس نے دوبارہ نکاح کر لیا تو جنت میں یا تو اسے اختیار دیا جائے گا کہ دونوں میں سے جس کو چاہےشوہر منتخب کر لے یا پھر وہ آخری شوہر کی بیوی ہو گی۔ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ بسا اوقات میاں بیوی ایک دوسرے سے مذاق کرتے ہوئے کہتے ہیں: جنت میں بھی تم سے پالا پڑے گا یا جنت میں بھی تمہیں بھگتنا پڑے گا اس قسم کے جملے کہنا درست نہیں ہیں ، جنت میں نفرت، عداوت ، بغض، کینہ نہیں ہو گا۔شکل وصورت یا کوئی اور کمی دنیا جیسی نہیں ہو گی ہر شوہر بہترین شہور اور ہر بیوی بہترین بیوی ہو گی اگر ہم اپنے شوہر یا بیوی سے محبت کرتے ہیں تو دنیا میں نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے معاون بن جائیں ۔صحیح عقیدہ اور اعمال صالحہ کرنے پر زور دیں شوہر یا بیوی کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جو اسے جنت سے دور لے جا رہا ہے یا اس پر اللہ اور اس کے رسول نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے تو اسے ایسے کام سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ایک دوسرے کو خوش کرنے کے لئے کسی حرام کام کے نزدیک بھی نہ جائیں تاکہ جب اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہوں تو ہمیشہ کے لئے یہ خوشیاں ہمارا مقدر بن جائیں۔
Flag Counter