Maktaba Wahhabi

17 - 107
جنت کی حوریں: اللہ رب العالمین نے صحیح عقیدہ اختیار کرنے اور اعمال صالحہ بجا لانے کے اجر کے طور پر جنت کا وعدہ فرمایا ہے۔جنت کی بعض نعمتوں کا اس طرح سے تذکرہ فرمایا ہے، جنہیں پڑھنے اور ﴿وَحُورٌ عِينٌ Oكَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ﴾ (الواقعہ: 23…24) ’’اور موٹی موٹی آنکھوں والی حوریں ایسی ہیں جیسے چھپا کر رکھے ہوئے آبدار موتی۔‘‘ دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ﴾ (الرحمٰن :58) ’’گویا کہ وہ تو یا قوت اور مرجان ہیں۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَلَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الجَنَّةِ اطَّلَعَتْ إِلَى أَهْلِ الأَرْضِ لَأَضَاءَتْ مَا بَيْنَهُمَا، وَلَمَلَأَتْهُ رِيحًا، وَلَنَصِيفُهَا عَلَى رَأْسِهَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا)) [1] ’’اگر جنت کی عورت زمین کی طرح جھانک لے تو وہ زمین و آسمان کے درمیان ہر چیز کو روشن کر دے اور اسے خوشبو سے بھر دے اور اس کے سرکا دوپٹہ زمین اور اس کے سارے خزانوں سے زیادہ قیمتی ہے۔‘‘ حوروں کے مقابلے میں شوہروں کا تذکرہ تفصیل سے کیوں نہیں؟ ایک سوال عموماً کیا جاتا ہے کہ جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی یا یہ کہ حوروں کے ذریعے مردوں کو جنت کی ترغیب دی گئی ہے عورتوں کو کس چیز سے ترغیب دی گئی
Flag Counter