Maktaba Wahhabi

596 - 868
وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ۔۔۔(النساء:4؍34) "اور جن عورتوں کے متعلق تمہیں ان کی نافرمانی کا اندیشہ ہو تو انہیں سمجھاؤ اور بستروں سے علیحدہ کر دو اور سزا دو۔" مگر شوہر معمولی معمولی بات پر مارنے لگے تو یہ انتہائی بد اخلاقی ہے اور بڑے افسوس کی بات ہے (محمد بن عبدالمقصود) رجعت اور اس کے احکام سوال:جب عورت کو رجعی طلاق ہوئی ہو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب:ان کا حکم میاں بیوی کا ہے۔شوہر کے لیے جائز ہے کہ اس کو دیکھ سکتا ہے،اس کے ساتھ خلوت میں بھی ہو سکتا ہے۔اور عورت کے لیے بھی جائز ہے کہ ایام عدت میں شوہر کی خدمت کرے،بلکہ اسے چاہیے کہ عدت پوری ہونے تک گھر سے نہ نکلے۔(عبدالرحمٰن السعدی) سوال:اگر عورت کی عدت گزر جائے اور شوہر کہے کہ میں تو پہلے سے ہی تمہاری طرف رجوع کر چکا ہوں،مگر بیوی اسے جھٹلاتی ہے،تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب:صاحب "متن الزاد" اس طرف گئے ہیں کہ یہ بات عورت کی بات کی طرح ہے جب وہ ابتداء یہ کہے کہ میری عدت گزر چکی ہے پہلے اس سے کہ تو نے میری طرف رجوع کیا ہے۔اس میں عورت کی بات معتبر ہے حتی کہ شوہر کوئی ایسا گواہ لائے جو بیان کرے کہ اس نے تکمیل عدت سے پہلے ہی رجوع کر لیا تھا،اور یہی بات صحیح ہے،اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ مرد ابتداء کہے یا عورت اور قاعدہ یہ ہے کہ گواہ پیش کرنا مدعی کے ذمے ہوتا ہے،اور جو انکار کرے (مدعا علیہ) اس کے ذمے قسم آتی ہے،دعویٰ کرنے میں خواہ کوئی ابتداء کرے۔تاہم فقہائے کرام مرد کی ابتداء اور عورت کی ابتداء کرنے میں فرق کرتے ہیں،اور اگر مرد ابتداء کرے تو اس کی بات قبول کی جاتی ہے۔مگر یہ قول از حد ضعیف ہے۔(عبدالرحمٰن السعدی) سوال:اگر پہلے شوہر نے تین طلاقیں دی ہوں اور پھر دوسرا شوہر اس سے بحالت حیض ملاپ کرے یا اگر وہ خصی ہو یا اس کے خصیتین کچلے ہوں اور ملاپ کرے تو کیا وہ عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہو جائے گی؟ جواب:موفق اور اس کے شارح کے نزدیک یہ ہے کہ یہ صورت اسے پہلے شوہر کے لیے حلال بنا دے گی کہ حقیقت وطی (مباشرت) کا اعتبار کیا جائے گا۔مگر مشہور قول یہ ہے کہ اس طرح عورت حلال نہیں ہو گی۔مگر میرے نزدیک اس میں اشکال ہے۔میں کسی بھی قول کو راجح نہیں کہہ سکتا۔
Flag Counter