Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

کی ایک جماعت نے دین بھی نقل کیا ہے۔ (فتح الباری10/417) اس عبارت سے معلوم ہوا کہ سارے انبیاء ہی داڑھیوں والے تھے کیونکہ داڑھی اگر خوبصورتی کا مظہر نہ ہوتی تو کسی نبی کو بھی اللہ تعالیٰ داڑھی نہ دیتے۔ تو گویا داڑھی انبیائے کرام کی سنت متواترہ ہے کیونکہ فطرت الٰہی ہے اور اس کا بدلا جانا محال ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں واضح لفظ آئے ہیں: {لَا تَاخُذْ بِلِحْیَتِی وَلَا بِرَاسِی} (طہ:94) ’’ہارون ،موسیٰ علیہم السلام کو فرماتے ہیں کہ’’میرے سر اور داڑھی کو نہ پکڑو‘‘ آدم وموسیٰ علیہم السلام کی داڑھیاں بھی تھیں(الدرر المنثور1/62) تو پتہ چلا کہ داڑھی جہاں انبیاء کی سنت ہے، فطرت الٰہیہ ہے وہاں دین بھی ہے (جیسا کہ نقل ہوا) جس سے داڑھی کی شان و عظمت مزید نکھرتی ہے کیونکہ جب داڑھی دین ہے تو بغیر داڑھی والا بے دین سمجھا جائے گا۔اور جب یہ تمام انبیاء کی سنت ہے اور سب شریعتیں اس پر متفق ہیں تو پھر بغیر داڑھی کے رہنا انبیاء کی نافرمانی اور تمام شریعتوں سے بغاوت ہے ۔داڑھی ہی ایک امتیازی نشان ہے جس سے ہر شخص پہچانا جاتا ہے کہ وہ اصلی فطرت اسلامی پر قائم ہے یا نہیں؟ اللہ ہمیں فطرت اسلام پر قائم رہنے کی توفیق دے اور اس سے اعراض وانحراف کرنے اور تاویلات کرنے سے بچائے۔ (آمین) 9۔ طلق بن حبیب فرماتے ہیں : ((عَشْرَۃٌ مِنَ السُّنَّۃِ اَلسِّوَاکُ وَقَصُّ الشَّارِبِ وَتَوْفِیْرِ اللِّحْیَۃِ)) [1] ’’دس چیزیں سنت میں سے ہیں، مسواک کرنا، مونچھیں کٹوانا اور داڑھی کو وافر کرنا۔‘‘ اس حدیث سے ایک تو داڑھی کو وافر کرنا ثابت ہوا دوسرا یہ ثابت ہوا کہ یہ سنت ہے جیسا کہ اس سے قبل بیان ہو چکا ہے۔ 10۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیںکہ آپ نے فرمایا: ((قَصُّوا الشَّوَارِبَ وَاعْفُوا اللِّحَیٰ))[2]
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter