Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

’’مونچھوں کو کٹواؤ اور داڑھیوں کو معاف کرو۔‘‘ اس سے بھی داڑھی کو معاف کرنے کا حکم سامنے آیا۔ 11۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((اعْفُوا اللِّحَیٰ وَخُذُوا الشَّوَارِبَ وَغَیِّرُوا شَیبَکُمْ وَلَا تَشَبِّھُوا بِالْیَھُودِ وَالنَّصَارَیٰ)) [1] ’’داڑھیوں کو معاف کرو اور مونچھوں کو کاٹو اور اپنے بڑھاپے کو بدلو (یعنی سفید بالوں کو خضاب یا مہندی لگاؤ) ، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشابہت نہ کرو۔‘‘ اس سے معلوم ہواکہ داڑھی کو معاف نہ کرنا ،مونچھوں کو نہ کٹوانا اور سفید بالوں کو نہ رنگنا یہودیوں اور عیسائیوں کی مشابہت ہے ۔یہ بھی ثابت ہوا کہ داڑھی کو معاف کرنا یہ امر نبوی ہے۔ 12۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((جَزُّوا الشَّوَارِبَ وَاعْفُوا اللِّحَیٰ وَخَالِفُوا المَجُوس))[2] ’’مونچھوں کو کاٹو اور داڑھیوں کو معاف کرواور مجوسی کی مخالفت کرو۔‘‘اس سے معلوم ہوا کہ داڑھی کو معاف کرنا چاہیے۔ ‘‘ 1 3۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( خُذُوا مِنَ الشَّوَارِب وَاعْفُوا اللِّحَیٰ۔)) [3] ’’ مونچھوں کو کاٹو, داڑھیوں کو معاف کرو۔‘‘ 14۔ جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیںکہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((کَثِّرِ الشَّعْرَ وَاللِّحْیَۃَ۔))[4] ’’بالوں اور داڑھی کو زیادہ کرو۔‘‘ ان چودہ روایات سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوئی کہ داڑھی رکھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter