2 گفتگو میں فصاحت وبلاغت دکھانے کے لیے پُر تکلف الفاظ استعمال نہ کریں۔اس سے لوگ گِھن محسوس کرتے ہیں۔3 لوگوں کی سمجھ کے معیار پر گفتگو کریں۔علمی طبقے میں علمی اور عوام کے درمیان عوامی سطح پر بات کریں۔4 گفتگو مناسب ہو۔بالکل مختصر ہو نہ اتنی طویل کہ لوگ بوریت کا شکار ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور خطبہ درمیانہ ہواکرتا تھا۔[1]5 جس سے گفتگو کریں، اس کی جانب پوری توجہ مبذول کریں۔6 مجلس میں تمام حاضرین کی جانب توجہ کریں۔7 کسی کی بات ختم ہونے تک دھیان سے سنیں اور کسی کو درمیان میں نہ ٹوکیں۔8 مجلس میں جب کئی لوگ موجود ہوں تو کسی ایک سے سر گوشی نہ کریں۔