انھیں ان کا پابند بنائیں، نیز آیۃ الکرسی، سورۃ البقرۃ کی آخری آیات، تیسویں پارے کی آخری چھوٹی چھوٹی سورتیں اور دعاے قنوت وغیرہ حفظ کروائیں۔ کھانے پینے کے آداب:1 کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں۔2 جب کھانا شرو ع کریںتو دائیں ہاتھ سے کھائیں پییں، کیونکہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا پیتا ہے۔3 اپنے آگے سے کھائیں اور پہلے یہ دعا پڑ ھیں:’’بِسْـمِ اللّٰہِ‘‘ ’’شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے۔‘‘[1]4 اگر کھانے کے شروع میں ’’بِسْـمِ اللّٰہِ‘‘ بھول جائیں اور کھانے کے دوران میں یاد آجائے تو اس طرح پڑھ لیں:((بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَآخِرَہٗ))’’اللہ کے نام سیب اس کے اول اور اس کے آخر میں۔‘‘[2]5 کھانے میں عیب نہ نکالیں۔اچھا لگے تو کھائیں ورنہ چھوڑ دیں۔یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔[3]6 ٹیک لگا کر نہ کھائیں۔7 کسی کے گھر میں کھانا کھائیں تو میزبان کو ان الفاظ میں دعا دیں:((اَللّٰہُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِيْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِيْ، اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیْمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْ لَہُمْ وَارْحَمْہُمْ))[4]