7 اپنی شرم گاہ کو دایاں ہاتھ ہرگز نہ لگائیں۔8 بائیں ہاتھ سے استنجا کریں۔9 پھر بائیں ہاتھ کو زمین پر رگڑ کر(یا صابن وغیرہ سے)اچھی طرح صاف کریں۔10 بیت الخلا سے نکلتے وقت یہ دعا کریں:((غُفْرَانَکَ))[1] ’’پروردگار! تیری بخشش چاہتا ہوں۔‘‘چھینک مارنے اور جمائی لینے کے آداب:1 چھینک مارنے والا کہے:’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔‘‘2 چھینک سننے والاکہے:’’یَرْحَمْکَ اللّٰہ‘‘ ’’اللہ تم پر رحم کرے۔‘‘3 چھینکنے والا جواب میں کہے:’’یَھْدِیْکَ اللّٰہ ُ وَ یُصْلِحُ بَالَکَ‘‘’’اللہ تمھیں ہدایت پہ رکھے اور تمھاری حالت درست کرے۔‘‘[2]4 چھینک مارتے وقت منہ کو رومال، ٹشو یا کسی اور چیز سے ڈھانپ لیں، تاکہ تھوک کے ذرّات پھیلنے سے کسی کو اذیّت نہ ہو۔5 تین مرتبہ چھینکنے کے بعد چھینک آئے تو پھر ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ کہنا اور اس کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔[3]6 اگر کسی نے چھینک مارتے وقت ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ نہیں کہا تو اس کا جواب بھی نہیں دینا چاہیے۔[4]