رکوع سے اٹھتے وقت کہیں:((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ))[1]’’اللہ نے تعریف کرنے والے کی تعریف سن لی۔‘‘پھر دونوں ہاتھ اُسی طرح کندھوں کے برابر تک اُٹھائیں جس طرح رکوع جاتے وقت اُٹھائے تھے۔[2]11۔قومہ کی دعا:رکوع کے بعد((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ))کہتے ہوئے بالکل سیدھے کھڑے ہوکر یہ دعا کرنی چاہیے:((رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ))[3]’’اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے سب تعریفیں ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ کلمات جن میں برکت دی گئی ہے۔‘‘12۔سجدے اور ان کی دعائیں:1 قومے کے بعد ’’اَللّٰہ ُ اَکْبَرْ‘‘ کہہ کر سجدے کے لیے جھکیں اور زمین پر پہلے ہاتھ رکھیں اور بعد میں گھٹنے لگائیں۔[4]2 سات اعضا پر سجدہ کریں، یعنی ناک اور پیشانی، دونوںہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں زمین کو چھوئیں۔[5]