قضاے حاجت کے آداب اور دعائیں:بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت اور داخل ہونے کے بعد اِن آداب کو ملحوظ رکھیں:1 بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت یہ دُعا کریں:((اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ))[1]’’اے اللہ! تحقیق میں تیری پناہ چاہتا ہوں، ناپاک نر و مادہ جنّوں سے۔‘‘سنن سعید بن منصور کی روایت میں اس دعا کے شروع میں:’’ بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ کہنا بھی وارد ہوا ہے۔[2]2 بایاں پاؤں پہلے اندر داخل کریں۔3 زمین سے قریب ہوکر کپڑا اُٹھائیں۔[3]4 پیشاب کے چھینٹوں سے بچیں، کیونکہ قبر میں زیادہ تر عذاب پیشاب سے نہ بچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔[4]5 کسی سے اس دوران میں ہر گز بات چیت نہ کریں، کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔[5]6 بیت الخلا میں داخل ہوجانے کے بعد اللہ کا نام لینا، اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینا یا زبان سے کوئی ذکر و اذکار یا دعا وغیرہ کرنا ناجائز ہے۔[6]