Maktaba Wahhabi

51 - 222
پہلی فصل (ان شبہات کابیان جو معترضین نے وجوبِ حجاب کے دلائل پر وارد کیے ہیں) وہ دلائل جو عورت کیلئے ،اجنبی مردوں سے ،لازماً چہرے کے پردے کے متقاضی ہیں،ان پر کچھ شبہات وارد کئے گئے ہیں ،لیکن وہ تمام شبہات نہایت بودے اورکمزور ہیں،اور کسی بھی طرح استدلال کے قابل نہیں ہیں: پہلا شبہ ان لوگوں کے خیال میں عورت کے چہرے اور ہاتھوں کے پردے کے واجب ہونے کی کوئی دلیل وارد نہیں ہوئی ؟ جواب:یہ خیال درست نہیں ہے ،بلکہ بہت سے نقلی وعقلی دلائل موجود ہیں،جو ہاتھوں اورچہرے کے پردے کے وجوب کو ثابت کرتے ہیں ،اور یہ دلائل مخالفین کے دلائل کے مقابلہ میں زیادہ واضح الدلالت اور صریح العبارت ہیں ،اور اس کے ساتھ ساتھ اصولی، فقہی اور حدیثی قواعد کے عین مطابق بھی ہیں۔  جہاں تک قرآن حکیم کے دلائل کا تعلق ہے تو قرآن پاک نے مختلف اسالیب اور اشارات سے حجاب کی فرضیت ثابت کی ہے ،آیاتِ حجاب میں سے ہر آیت، وجوبِ حجاب پر متعدد وجوہ سے دلالت کرتی ہے،جب آپ ان میں سے ایک ایک آیت پر غور وفکر کریں گے تو یہ محسوس کریں گے کہ ہر آیت ،انتہائی واضح قرائن کی بنا پر چہرے کے پردے کے وجوب پر دلیلِ صریح اور حجتِ قاطعہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
Flag Counter