Maktaba Wahhabi

22 - 53
گئی ہے اب ذرا اس کا جائزہ لیجئے اور حقیقی بات یہ ہے کہ افسانے اور کہانیاں اکثر من گھڑت جھوٹ کا پلندہ ہوا کرتی ہیں جن کاحقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوا کرتا اور الله کے فضل و کرم سے جب تک اہلحدیث موجود ہیں وہ ان ٹوٹی پھوٹی عمارتوں اور خوابوں پر قائم کی ہوئی بلڈنگوں کو قرآن و حدیث کے مضبوط ہتھوڑے سے توڑتے اور گراتے رہیں گے اور یہ آواز بلند کرتے رہیں گے کہ لوگو یہ بلڈنگ اور عمارت کچی اور پکی بنی ہوئی ہے اس سے نکل جاؤ یہ آج یا کل گرنے والی ہے اس کا کوئی بھروسہ نہیں اب جو اس آواز کو سن کر نکل آئے گا اس کی جان اور مال ہلاکت سے بچ جائے گا لیکن جو ضد اور ہٹ دھرمی بغض اور تعصب کی وجہ سے نہیں نکلے گا اپنے سامان کوبھی تباہ کروائے گا اور اپنی جان کو بھی ضائع کرے گا تو اس طرح کی بلڈنگوں کاسہارا لینے والے اپنی جان کھوبیٹھتے ہیں اسی طرح افسانوں اور کہانیوں پر بنی ہوئی عمارت کا سہارا لینے والے بھی اپنا ایمان کھو بیٹھتے ہیں۔ آزاد رو ہوں اور میرا مسلک ہے صلح کل ہرگز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے تعجب ہے کہ اکثر عوام بغیر سوچے سمجھے اس من گھڑت افسانہ کے سچا ہونے پر ہر طرف آنکھ بند کرکے بڑی عقیدت کیساتھ ایمان لے آتے ہیں اور افسوس تو ان لوگوں پر ہے جو بڑے پڑھے لکھے ہیں بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں لکھنے پڑھنے میں زیر زبر کی غلطی نہیں کرتے حساب کتاب میں کبھی دھوکہ نہیں کھاتے گفتگو کر نے میں بڑے ماہر خریدو فروخت میں بہت ہوشیار کبھی دھوکہ نہیں کھاتے کوئی چیز
Flag Counter