Maktaba Wahhabi

43 - 53
نہیں اور نہ 22۔رجب سے امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق ہے۔حالانکہ 22۔رجب نہ امام جعفر رحمۃ اللہ علیہ کا یوم ولادت ہے اور نہ یوم وفات۔ان کی ولادت 8۔رمضان 17ھ یا 17ربیع الاول 83ھ اور وفات بالاتفاق 15شوال 148ء میں ہوئی ہے۔اب جب رجب کی 22۔تاریخ نہ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش کا دن ہے اور نہ وفات …؟تو پھر اس 22۔رجب کا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے کیا تعلق اور پھر ان کے نام پر کیوں فاتحہ وغیرہ اس مہینہ میں ایجاد کئے گئے۔ اپنے ذہن کو ذرا میرے حوالے کیجئے اور سنیئے: آئیے ذرا بات کو کھولیں درحقیقت یہ یہودیوں اور شیعوں کی کرم نوازی ہے جن کے آج مسلمان شکار ہو چکے ہیں جیسا کہ تمام سنی جانتے ہیں کہ شیعہ حضرات صحابہ کرام رضی الله عنہم سے دلی بغض و عناد رکھتے ہیں۔جس طرح وہ سیدنا عمر فاروق رضی الله عنہ کی شہادت پر ہر سال جشن عید و مسرت مناتے ہیں اور عمر فاروق رضی الله عنہ کے قاتل فیروز کو بابا شجاع الدین کا لقب دیکر اس کے ساتھ اپنی دلی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں،بالکل اسی طرح وہ سیدنا معاویہ رضی الله عنہ کی وفات پر بھی 22۔رجب کو خوشنی مناتے ہیں۔اور اسی جشن مسرت کے سلسلہ میں وہ شیرینی یا میٹھی خستہ پوریاں وغیرہ کر کے آپس میں کھاتے اور کھلاتے ہیں۔محض پردہ پوشی کے لئے اس رسم کو جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی طرف مسنوب کیا گیا ہے۔ورنہ درحقیقت یہ تقریب اور رسم سیدنا معاویہ رضی الله عنہ کی وفات کی خوشی منائی جاتی ہے
Flag Counter