Maktaba Wahhabi

44 - 53
غور کیجئے! کس طرح مسلمانوں کے ایمان کا کونڈا کیا جارہا ہے ان کے عقائد کو بگاڑا جارہا ہے زہر کی گولی چینی میں لپیٹ کر کھلائی جارہی ہے لیکن سنی مسلمانوں کی آنکھیں نہیں،وہ غفلت کی نیند سورہے ہیں اور کونڈے بھرنے اور نذر نیاز کرنے میں خوش ہیں۔ دو رنگی چھوڑ دے یک رنگ ہو جا سراسر موم ہو یا سنگ ہو جا تو پھر آخر یہ کیوں اے سنی مسلمانوں میری بات کو ذہن نشین کر لو اور اس کو اپنے پلے سے باندھ لو یہ یہودیت اور شیعیت کی سازش ہے انہوں نے سوچا کیوں نہ ایک ہی پتھر سے دو شکار کئے جائیں۔ (1) ایک تو یہ کہ ان کے عقیدے کو فاسد کرنے کے لئے ان کو نذرونیاز کے پیچھے لگا دیا جائے جب عقیدہ ہی فاسد ہو جائے تو باقی کچھ کیا رہ جائے گا اس کی مثال یوں سمجھئے ’’نہ رہے بانس نہ بجے بانسری‘‘۔ (2) دوسرا یہ کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات پر غم کی بجائے انہیں خوشی اور مسرت کا کوئی کھلونا دے دیا جائے اور کھیر اور حلوہ پکانے کے پیچھے لگا دیا جائے کس طرح ہمارے ایمان کا کباڑہ بنایا جارہا ہے لیکن اندھی تقلید نے ہماری ٹانگوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے اور فرقہ آرائی کے تعصب نے ہمیں بے بس او ربے کس کرکے رکھ دیا ہے فرقہ آرائی کے تعصب کا زہر سینکڑوں انسانوں کی جان لے چکا ہے اور یہ لعنت بہت ہی بڑھ چکی ہے اس وباء سے اپنے آپ کو محفوظ کیجئے اور اس بیماری سے بچئیے کیوں کہ
Flag Counter