Maktaba Wahhabi

عصرحاضر میں تکفیر، خروج ،جہاد اور نفاذ شریعت کا منہج

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ناشر: مکتبہ رحمۃ للعالمین،لاہور

سال شائع: 2013ء

انکار ِ خدا اور انکارِ مذہب کی طرف نہ صرف مائل بلکہ اس کے حق میں دلائل کا انبار لیے پھرتا ہے۔ اسلامی معاشروں میں جدیدیت اور ما بعدجدیدیت کے بیسیوں درجات اور ورژن پائے جاتے ہیں کہ جن کاابتدائی مرحلہ مولوی اور مولویت کی مخالفت اور انتہائی مرحلہ خدا اور مذہب کی ضرورت سے انکار پر مشتمل ہوتا ہے۔ جدیدیت کی عالمی تحریک کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے مالی مفادات کے تحفظ اور ان میں اضافہ کے لیے عالم اسلام کے کئی ایک خطوں افغانستان، عراق اورفلسطین وغیرہ کو ریاستی دہشت گردی(State Terrorism)کا نشانہ بنایا۔ اس ریاستی دہشت گردی کا کئی ایک سطحوں پر مسلم معاشروں میں شدید رد عمل پیدا ہوا۔ امریکی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف کئی ایک جہادی اور انقلابی تحریکیں وجود میں آئیں ۔ ان میں سے بعض تحریکوں میں رفتہ رفتہ ردعمل کی نفسیات، غصہ، انتقام اور مزاج کی سختی جیسے رویوں نے انتہا پسندی کے عنصر کو جنم دیا۔ جہادی تحریکوں کے ایک حصے نے اُن مسلم حکومتوں کے خلاف بھی اعلان جنگ کر دیا جو اپنی کرپشن ، بزدلی یا کسی عام مصلحت کے پیش نظر ان کفارسے جنگی تعاون کر رہے تھے۔ یہیں سے مسلم معاشروں میں فساد اور بگاڑ کی ایسی لہر چل پڑی ہے کہ جس کا تاحال کوئی کنارہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ ظالم اور کرپٹ حکمرانوں ، ان کی محافظ سکیورٹی فورسز اور ان کے حواریین کی تکفیر اور ان کے خلاف خود کش حملوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہو گیا اور پُرامن عوام الناس اور اہل علم کی ایک مختصر جماعت بھی تشدد کی اس تحریک کاشکار ہو گئی۔ اس سارے پس منظر میں اللہ تعالیٰ نے اہل علم کی ایک جماعت کو یہ توفیق بخشی کہ وہ مسلم معاشروں میں پائی جانے والی اِن دوانتہاؤں کے مابین قدرے معتدل اور متوازن نقطہ نظر پیش کرے تا کہ امت مسلمہ جدیدیت اور خوارجیت کے مابین امت وسط کی صفت سے صحیح معنوں میں متصف ہو سکے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا ترجمان مجلہ ’اجتہاد‘ ہو یا پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے ڈائریکٹر کا ماہنامہ ’تجزیات‘، مولانا وحید الدین خان صاحب کا ماہنامہ ’تذکیر‘ ہو یا جاوید احمد غامدی صاحب کا ماہنامہ ’اشراق‘۔ یہ مجلات جدیدیت کی طرف مائل ہیں بلکہ ان میں سے بعض تو اس کے دعویدار بھی ہیں ۔ ان میں سے کوئی جدید تعلیم یافتہ طبقے کے ہاتھ میں اجتہاد کی باگ دوڑ تھما کر پاکستا ن کے مسائل
x
صفحہعنوان
1مقدمہ
10باب اول: توحید حاکمیت اور تکفیر
11مصر میں تکفیر کی تحریک
16سعودی عرب میں تکفیر کی تحریک
19تکفیر کے بارے القاعدہ کے لٹریچر پر سلفی علماء کا تبصرہ
25شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ اور معاصر کبار سلفی علماء کا اختلاف
30پہلی توجیہہ
31دوسری توجیہہ
32تیسری توجیہہ
32چوتھی توجیہہ
34پانچویں توجیہہ
36مجرد وضعی قانون کے مطابق فیصلہ یا اس کا نفاذ اور سلفی علماء کی رائے
46پاکستان میں تکفیر کی تحریک
47پہلا سلفی گروہ
50دوسرا سلفی گروہ
50تیسرا سلفی گروہ
54تاتاری قانون ’الیاسق‘ سے معاصر حکمرانوں کی تکفیر پر استدلال
57مسئلہ تکفیر کی اصولی بنیادیں
59تکفیر معین اور غیرمعین کا فرق
65کفر عملی کی تفصیل
65پہلا نکتہ
68دوسرا نکتہ
69تیسرا نکتہ
71چوتھا نکتہ
72پانچواں نکتہ
73حاکم بغیر ما أنزل اللّٰہ کے بارے سلف صالحین کی رائے
80مصادرومراجع
96باب دوم توحید حاکمیت بطور اصطلاح
98پہلا موقف
98دوسرا موقف
99تیسرا موقف
107خلاصہ کلام
108مصادر ومراجع
112باب سوم تکفیر کی شرعی بنیادیں
112آیت تحکیم
118آیت ولایت
132عقیدۃ الولاء و البراء
135مصادر ومراجع
142باب چہارم خروج کی شرعی بنیادیں
142فاسق حکمرانوں کے خلاف خروج
143احادیث مبارکہ اور خروج
146اجماع امت کا دعویٰ
148مصلحت وحکمت
149ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج
158امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا خروج کے بارے نقطہ نظر
166ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج کے دلائل
175بے نماز حکمرانوں کے خلاف خروج
178کفر بواح کے مرتکب حکمرانوں کے خلاف خروج
181ظالم‘ بے نماز اور مرتد حکمرانوں کے خلاف خروج کی شرائط
188مصادر ومراجع
198باب پنجم معاصر جہاد :ایک تجزیاتی مطالعہ
198جہاد کشمیر
208شمالی و جنوبی وزیرستان کا جہاد: تاریخ و اسباب
211سوات کا جہاد: تاریخ و اسباب
212لال مسجد کا جہاد:تاریخ و اسباب
216معاصر جہاد کا ایک تجزیاتی مطالعہ
219چند شبہات اور ان کے جوابات
223قتال کی علت
227قتال کی غایت
230مصادر ومراجع
234باب ششم پُرامن تحریک برائے نفاذ کتاب وسنت کرنے کا اصل کام
246باب ہفتم نفاذ شریعت کا منہج : دعوت و جہاد
246دین‘ شریعت اور منہاج کا فرق
247کیا سابقہ مناہج ِنفاذِشریعت منسوخ ہیں ؟
249منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مصادر
250نفاذ شریعت کا منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
251فرد پر نفاذ شریعت کا منہج دعوت ہے
254اجتماعیت پر نفاذ شریعت کا منہج جہاد ہے
257’نفاذ شریعت‘ اور’ نظام عدل کا قیام‘ کی اصطلاحات پر چند گزارشات
258پاکستان میں نفاذ شریعت کے تین مناہج
258پہلا منہج: انتخابی سیاست
259دوسرا منہج: خروج وقتال
261تیسر امنہج :تحریک و احتجاج
263مصادرومراجع
Flag Counter