Maktaba Wahhabi

عصرحاضر میں تکفیر، خروج ،جہاد اور نفاذ شریعت کا منہج

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ناشر: مکتبہ رحمۃ للعالمین،لاہور

سال شائع: 2013ء

عبداللہ عزام رحمہ اللہ کے اہل خانہ نے بھی دی ہے۔ (26) اسامہ بن لادن رحمہ اللہ کے دست راست ایمن الظواہری مصری ہیں اور ’جماعۃ التکفیر والھجرۃ‘سے متاثر ہیں ۔ یہ بات بھی نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ تکفیر کی تحریک کے جتنے بھی قائدین ہیں وہ جذباتی نوجوان ہیں یا پھر غیرمعروف علماء ۔(27) مثلاً محمد المسعری ایک میڈیکل ڈاکٹر‘سعد الفقیہ فزکس میں پی ایچ ڈی‘ ایمن الظواہری سرجری میں ایم اے اور اسامہ بن لادن رحمہ اللہ سعودی نظام تعلیم کے مطابق ثانوی[ ایف اے] پاس جبکہ سید قطب رحمہ اللہ ایک ادیب ہیں ۔ حق تو یہ تھا کہ سعودی حکمرانوں کی تکفیر کرنے والے یہ حضرات‘ کبار سلفی علماء کے فتاویٰ اور نصائح کو قبول کرتے لیکن اس کا ردعمل ان حضرات کی طرف سے یہ سامنے آیا کہ انہوں نے ان کبار اہل علم کے علمی مقام ومرتبہ کا ہی انکار شروع کر دیا۔ ایمن الظواہری فرماتے ہیں : ’’قال شیخنا علامۃ زمانہ أیمن الظواھری المصری فابن باز وابن عثیمین أسماء براقۃ من استمع الیھا کان من الجاھلین فأعرضوا عنھم تکونوا سالمین فالسمع والطاعۃ للمضحین المجاھدین لا لعملاء السلطان المداھنین۔‘‘ (28) ’’علامۃ الزمان جناب شیخ ایمن الظواہری مصری نے یہ کہا ہے کہ بن باز اور بن عثیمین تو درحقیقت خوشنما نام ہیں ، جو بھی ان کو سنے گا وہ جہلاء میں سے ہو جائے گا۔ پس تم ان سے اعراض کرو تاکہ تمہار ا فکر صحیح رہے اور اصل اطاعت ان مجاہدین کی کرو جو قربانی دینے والے ہیں نہ کہ ان علماء کی جو درباری مولوی ہیں اور دین کے معاملے میں مداہنت کرنے والے ہیں ۔‘‘ بعض جذباتی تحریکی نوجوانوں کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ حقیقی عالم دین یا تو وہ ہے جو جیل میں ہے یا پھر میدان جنگ میں ‘ اس کے علاوہ ہم کسی کو عالم دین ہی نہیں مانتے۔ عالم دین کی اس نئی تعریف کے مطابق اب تو ظاہری وضع قطع کی بھی اتنی اہمیت نہیں رہی۔ عالم بلکہ امام بننے کی اصل شرط حکمرانوں کی تکفیر ٹھہری ۔ آپ آج تکفیر شروع کر دیں ‘ کل سے آپ کے نام کے ساتھ امام کا سابقہ لگ جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے۔
x
صفحہعنوان
1مقدمہ
10باب اول: توحید حاکمیت اور تکفیر
11مصر میں تکفیر کی تحریک
16سعودی عرب میں تکفیر کی تحریک
19تکفیر کے بارے القاعدہ کے لٹریچر پر سلفی علماء کا تبصرہ
25شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ اور معاصر کبار سلفی علماء کا اختلاف
30پہلی توجیہہ
31دوسری توجیہہ
32تیسری توجیہہ
32چوتھی توجیہہ
34پانچویں توجیہہ
36مجرد وضعی قانون کے مطابق فیصلہ یا اس کا نفاذ اور سلفی علماء کی رائے
46پاکستان میں تکفیر کی تحریک
47پہلا سلفی گروہ
50دوسرا سلفی گروہ
50تیسرا سلفی گروہ
54تاتاری قانون ’الیاسق‘ سے معاصر حکمرانوں کی تکفیر پر استدلال
57مسئلہ تکفیر کی اصولی بنیادیں
59تکفیر معین اور غیرمعین کا فرق
65کفر عملی کی تفصیل
65پہلا نکتہ
68دوسرا نکتہ
69تیسرا نکتہ
71چوتھا نکتہ
72پانچواں نکتہ
73حاکم بغیر ما أنزل اللّٰہ کے بارے سلف صالحین کی رائے
80مصادرومراجع
96باب دوم توحید حاکمیت بطور اصطلاح
98پہلا موقف
98دوسرا موقف
99تیسرا موقف
107خلاصہ کلام
108مصادر ومراجع
112باب سوم تکفیر کی شرعی بنیادیں
112آیت تحکیم
118آیت ولایت
132عقیدۃ الولاء و البراء
135مصادر ومراجع
142باب چہارم خروج کی شرعی بنیادیں
142فاسق حکمرانوں کے خلاف خروج
143احادیث مبارکہ اور خروج
146اجماع امت کا دعویٰ
148مصلحت وحکمت
149ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج
158امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا خروج کے بارے نقطہ نظر
166ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج کے دلائل
175بے نماز حکمرانوں کے خلاف خروج
178کفر بواح کے مرتکب حکمرانوں کے خلاف خروج
181ظالم‘ بے نماز اور مرتد حکمرانوں کے خلاف خروج کی شرائط
188مصادر ومراجع
198باب پنجم معاصر جہاد :ایک تجزیاتی مطالعہ
198جہاد کشمیر
208شمالی و جنوبی وزیرستان کا جہاد: تاریخ و اسباب
211سوات کا جہاد: تاریخ و اسباب
212لال مسجد کا جہاد:تاریخ و اسباب
216معاصر جہاد کا ایک تجزیاتی مطالعہ
219چند شبہات اور ان کے جوابات
223قتال کی علت
227قتال کی غایت
230مصادر ومراجع
234باب ششم پُرامن تحریک برائے نفاذ کتاب وسنت کرنے کا اصل کام
246باب ہفتم نفاذ شریعت کا منہج : دعوت و جہاد
246دین‘ شریعت اور منہاج کا فرق
247کیا سابقہ مناہج ِنفاذِشریعت منسوخ ہیں ؟
249منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مصادر
250نفاذ شریعت کا منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
251فرد پر نفاذ شریعت کا منہج دعوت ہے
254اجتماعیت پر نفاذ شریعت کا منہج جہاد ہے
257’نفاذ شریعت‘ اور’ نظام عدل کا قیام‘ کی اصطلاحات پر چند گزارشات
258پاکستان میں نفاذ شریعت کے تین مناہج
258پہلا منہج: انتخابی سیاست
259دوسرا منہج: خروج وقتال
261تیسر امنہج :تحریک و احتجاج
263مصادرومراجع
Flag Counter