Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

﴿وَ حَمَلَہَا الْاِنْسَانُ اِنَّہٗ کَانَ ظَلُوْمًا جَہُوْلًا﴾(الاحزاب: ۷۲) ’’مگر انسان نے اسے اٹھا لیا۔ یقینا وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے۔‘‘ یہ حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ اور امام محمد بن حسن الشیبانی رحمہ اللہ ہیں۔ یہ دونوں حضرات حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے سب سے بڑے متبعین اور آپ کے اقوال کے سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ مگر اس کے باوجود دلیل کی روشنی میں سنت واضح ہوجانے پر انہوں نے اتنے مسائل میں امام صاحب کی مخالفت کی ہے جن کا شمار ممکن نہیں۔ اس لیے کہ دلیل آجانے کے بعد ان پر کتاب و سنت کی اتباع واجب ہوگئی تھی۔ مگر اس کے باوجود یہ دونوں حضرات اپنے استاد محترم اور امام مکرم کی بڑھ چڑھ کر تعظیم اور سچی اتباع کرنے والے ہیں۔ ان کے بارے میں ہر گز یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ وہ ان مسائل میں مذبذب تھے۔بلکہ خود حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور دوسرے ائمہ کرام رحمہم اللہ بھی کوئی بات ارشاد فرماتے۔ پھر ان کے سامنے دلیل و حجت کی روشنی میں مسئلہ اس کے برعکس ثابت ہوتا تو وہ اپنے سابقہ قول سے رجوع کرلیتے۔ اب یہ ہر گز نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اس مسئلہ میں مذبذب تھے۔ اس لیے کہ انسان ہمیشہ علم اور ایمان کی تلاش میں رہتا ہے۔ پس جب بھی اس کے لیے علم کا کوئی مخفی گوشہ واضح ہوجاتا ہے تو وہ اس کی اتباع کرلیتا ہے۔ ایسے انسان کو مذبذب نہیں کہا جاسکتا۔ بلکہ یہ ایسا ہدایت یافتہ انسان ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے انعام کو وسعت دی اور ہدایت کے مدارج میں ترقی عطا فرمائی۔فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا﴾(طہ: ۱۱۴) ’’آپ دعاکیجیے:اے میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما۔‘‘ پس ہر اہل ایمان شخص پر واجب ہوتا ہے کہ وہ مؤمنین عوام اور ان کے علما سے دوستی رکھیں اور ہمیشہ حق کی تلاش میں رہیں۔اور حق بات جہاں بھی پائیں اس کی اتباع کرلیں اور یہ جان لینا چاہیے کہ جو انسان اجتہاد کرتا ہے اور حق بات تک رسائی حاصل کرلیتا ہے اس کے دوہرا اجر ہے۔ اور جو کوئی اجتہاد تو کرتا ہے مگر حق تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا اس کے لیے
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter