Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

جو اس قابل ہے کہ اسے نور کے صحیفوں پر سونے کے پانی سے لکھا جائے۔ آپ فرماتے ہیں: ’’پس ائمہ دین وہ ہیں جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم راہ پر کاربند ہیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپس میں یک جان اور متفق تھے۔ اگرچہ ان کے مابین شریعت کے بعض فروعی مسائل جیسے طہارت اور نمازکے مسائل اور حج اور طلاق اور میراث کے بعض مسائل میں اختلاف بھی تھا۔ مگر اس کے باوجود کسی مسئلہ پر ان کا اجماع ایک قطعی حجت ہے۔ پس جو کوئی ائمہ دین میں سے کسی ایک خاص شخصیت کے لیے تعصب برتتا ہے وہ بالکل اسی شخص کی طرح ہے جو تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو چھوڑ کر کسی ایک صحابی کے لیے تعصب برتتا ہے۔ جیسا کہ رافضی خلفائے ثلاثہ کو چھوڑ کر صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام پر تعصب کا اظہار کرتے ہیں۔ اورجیسا کہ خوارج جو کہ حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کی شخصیات پر جرح کرتے ہیں۔ یہ ان اہل بدعت اور گمراہ خواہشات کے پجاری لوگوں کا راستہ ہے جن کا مذموم اور شریعت الٰہی سے خارج ہونا اور منہج محمدی سے دور ہونا کتاب و سنت اور اجماع امت کی روشنی میں ثابت ہوچکا ہے۔ پس جو کوئی ائمہ کرام رحمہم اللہ میں سے کسی ایک کے لیے تعصب رکھتا ہے اس میں ان لوگوں کو مشابہت پائی جاتی ہے۔بھلے وہ امام مالک رحمہ اللہ کے مذہب کے لیے تعصب رکھے یا پھر امام ابو حنیفہ یا امام شافعی یا امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ کے لیے یا پھرکسی دوسرے کے لیے۔پھر یہ کہ ان میں سے کسی ایک کے لیے تعصب رکھنے والے کی غایت اور منتہا یہ ہے کہ وہ حقیقت میں علم اوردین میں ان لوگوں کے صحیح مقام ومرتبہ اور قدر و منزلت سے جاہل ہے۔اور ایسے ہی دوسرے ائمہ کی قدرو منزلت سے بھی جاہل اور لاعلم ہے۔ پس اس طرح یہ انسان جاہل بھی ہے اور ظالم بھی۔ جب کہ اللہ تعالیٰ علم اور عدل کا حکم دیتے ہیں اور جہالت اور ظلم سے منع کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter