Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

آدمی آپ کی عبادت کا حال پوچھنے آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا تم لوگوں نے یوں یوں کہا ہے؟ اللہ کی قسم!میں اللہ تعالیٰ سے تمہاری بہ نسبت بہت زیادہ ڈرنے والا اور خوف کھانے والا ہوں، پھر روزہ رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور ساتھ ساتھ عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں، یاد رکھو جو میری سنت سے روگردانی کرے گا، وہ میرے طریقے پر نہیں۔رواہ البخاری۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے پیروکاران ہر دور میں جہلاء کی گمراہیوں باطل پرستوں کی چیرہ دستیوں اور اہل غلو کی تحریف سے دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ احادیث نقل کرنے والے علما کرام نے راویوں کی کمزوریوں اور اوہام کو بھی بیان کیا ہے۔حتی کہ حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’جب میں بھی خاموش رہوں گا اور آپ بھی خاموش رہیں گے تو جاہل انسان کو ضعیف احادیث میں سے صحیح حدیث کا کب اور کیسے پتہ چلے گا۔‘‘ اولیٰ اور بہتر یہ ہے کہ اہل بدعت گروہوں اور منہج سلف صالحین کے مخالف فرقوں کی گمراہیاں اور غلطیاں بیان کی جائیں۔اس لیے کہ ہمارے اس دور میں اخوان المسلمون اور تبلیغی جماعت جیسے گمراہ گروہوں کے خطرات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ پس واجب کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔اس لیے کہ یہ فساد تو بہت بڑا ہے ہی مگرا س سے پیدا ہونے والا دلوں کا فساد اور خرابی بہت ہی بڑے اور انتہائی خطرناک امراض ہیں۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے اسی چھوٹے سے کتابچے میں ایک بڑے مضمون کو سمیٹتے ہوئے ان گروہوں پر رد لکھاہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حق بات کو میرے دل میں ڈال دے۔ میں نے اس کتابچے میں علما حق کا منہج بھی واضح کیا ہے۔اور ان اہل بدعت اور گمراہ لوگوں کی غلطیاں بھی کھول کر رکھ دی ہیں جو اصول دین میں ان سے اختلاف کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ منہج کے لیے اصولی کلام کرتے ہوئے وہ گفتگو فرماتے ہیں
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter