Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

لوگ جنہوں نے احسن طریق پران کی اتباع کی، اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن میں نہریں جاری ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اجتماع صرف اور صرف سلف صالحین کے طریقے پر چل کر ہی ممکن ہوسکتا ہے۔‘‘ (الاجوبۃ المفیدۃ :۱۲۲، ۱۲۴) علامہ ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ : سلفی دعوت ہر رنگ اور ہر روپ کی گروہ بندی کے خلاف ایک اعلان جنگ ہے اور اس کا سبب بڑا ہی واضح ہے:سلفی دعوت ایک معصوم ہستی کی طرف منسوب ہے۔ اور وہ ہستی ہے جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔ پس جو کوئی اس دعوت سے باہر نکل گیا ہم اسے ہر گز سلفی نہیں کہتے۔ جب کہ دوسری جماعتیں ایسے اشخاص و افراد کی طرف منسوب ہیں جو کہ معصوم نہیں ہیں۔اور جو کوئی سلفیت کا دعوی کرے جو کہ حقیقت میں کتاب و سنت کی دعوت ہے اسے چاہیے کہ وہ ان سلفی راہوں پر بھی چلے وگرنہ مسمی کی حقیقت کے بغیر خالی خولی نام رکھ لینا کوئی فائدہ نہیں دے گا۔‘‘ (فتاوی العلماء الاکابر) شیخ بکر ابو زید رحمہ اللہ : آپ اپنی کتاب میں ان دھڑوں کی طرف نسبت کا حکم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’آج کل بہت سارے اسلامی فرقوں اور گروہوں کا حال یہ ہے کہ یہ کسی کو اپنا بڑا اور قائد مقرر کردیتے ہیں اور پھر ان سے دوستی اور محبت رکھنے والے سے محبت اور دوستی رکھتے ہیں اور ان کے مخالفین سے دشمنی اپنا لیتے ہیں۔ اور پھرکتاب و سنت کی طرف رجوع کیے بغیراور اس کی دلیل کے متعلق پوچھے بغیر ہر فتوی میں ان کی اقتدا و اتباع کرتے ہیں۔‘‘ اور آپ اپنی کتاب حلیۃ طالب العلم میں ص۶۵پر فرماتے ہیں: ’’حزبیت اور گروہ بندی کی اساس پر کوئی ولا و برا قائم نہیں ہوسکتی۔‘‘
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter