Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

اہل اسلام کی کوئی نشانی اسلام اور سلام کے علاوہ نہیں۔ اے طالب علم بھائی!اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک بنادے۔ اور آپ کے علم میں برکت دے۔ آپ علم اور عمل دونوں کی طلب میں رہیں۔ اور سلف صالحین کے طریقہ پر چلتے ہوئے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلائیے۔ اور ان گروہوں اور دھڑوں میں گھسنا اور نکلنا چھوڑ دیجیے۔ کیونکہ دھڑے بازی میں شمولیت اللہ تعالیٰ کے وسیع دین سے اپنے آپ کو نکال کر گروہ بندی کے تنگ سوراخ میں داخل کرنا ہے۔ اسلام سارے کا سارا آپ کے لیے منہج اور جادہ ہے۔ مسلمان سارے کے سارے ایک جماعت ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے۔ اسلام میں کوئی طائفیت اور گروہ بندی نہیں۔ گروہ بندیوں کے اپنے اپنے رخ ہیں۔ اور وہ نئے قالب ہیں جن کا وجود سلف صالحین کے دور میں نہیں تھا۔ یہ گروہ بندی صحیح علم کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔(اور مسلمانوں کے نقصان کا ایک بڑا سبب ہے)۔ اسلامی اتحاد میں اس فرقہ بازی کی وجہ سے کتنی ہی بڑی کمزوریاں پیدا ہوئی ہیں۔اور مسلمانوں کو ان دھڑوں نے کتنا ہی بڑا دھوکا دیا ہے۔ شیخ محمد ابراہیم رحمہ اللہ : آپ فرماتے ہیں: ’’میں آپ کو ان تمام تنظیموں اور گروہوں سے دور رہنے کی وصیت کرتا ہوں جو کہ شر کی چنگاری بنی ہوئی ہیں۔ اور یہ ہجوم لوگوں کو صحیح اور شرعی علوم سے دور رکھنے کے لیے ہے۔ اور وطن میں ان کا کڑوا شر پھیل رہا ہے۔ ان کی مثال اس پر نالے کی ہے جو گندے پانی کو جمع کرکے آگے بکھیر دیتا ہے۔ اس نے نہ ہی کو ئی اچھی چیز کو جمع کیا اور نہ ہی کسی زمین کو کوئی فائدہ پہنچایا۔‘‘ (عیون البصائر :۲؍۲۹۲) نیز آپ فرماتے ہیں: ’’استعمار کی خصلت یہ تھی کہ جب وہ مقومات کو ختم یا کمزور کرنا چاہتے(تو وہاں پر
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter