مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
53
ہر گز نہیں ! یہ ضرور توڑپھوڑ دینے والی آگ میں پھینکا جائے گا۔(ز) الھاویۃ: ارشاد باری ہے:﴿ وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ ﴿٨﴾ فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ ﴿٩﴾ وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ ﴿١٠﴾ نَارٌ حَامِيَةٌ ﴾[1]اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے۔ اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہے۔ آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا ہے۔ وہ دہکتی ہوئی آگ ہے۔(ح) دار البوار (ہلاکت کا گھر):اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:﴿ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللّٰہِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ ﴿٢٨﴾ جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا ۖ وَبِئْسَ الْقَرَارُ ﴾[2]کیا آپ نے ان کی طرف نظر نہیں ڈالی جنھوں نے اللہ کی نعمت