مد اور قصر تمہید: استاذ کسی ایک طالب علم کو سورۃ القارعۃ کی پہلی پانچ آیات تلاوت کرنے کا کہے۔ پھر کسی دوسرے طالب علم کو سورت کے آخر تک تلاوت کا کہے۔ اور اس تلاوت میں انہیں حروفِ مد کی ادائیگی میں اہتمام کا کہے تا کہ طلباء سبق کے موضوع سے آگاہ ہو سکیں۔عرض:استاذ ایسے تعلیمی وسیلہ کو استعمال کرے جو قاعدہ کے جمیع جزئیات کو شامل ہو۔تعلیمی وسیلہ:حرفِ مد حرفِ مد کی مثالیں ہر حرف کی شرطأ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَہَا﴾ الف سے پہلے فتحہأ﴿وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَہَا﴾ الف سے پہلے فتحہو﴿فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللّٰهِ أَحَداً﴾ واؤ سے پہلے ضمہو﴿کَادُوا یَکُونُونَ عَلَیْہِ لِبَداً﴾ واؤ سے پہلے ضمہی﴿لَن یُجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ أَحَدٌ﴾ یاء سے پہلے کسرہی﴿خَالِدِیْنَ فِیْہَا أَبَداً﴾ یاء سے پہلے کسرہمدرس کی تلاوت:استاذ اپنے طلباء کے سامنے تجوید کے ساتھ کچھ مثالوں کی تلاوت کرے تا کہ طلباء کے لیے طبیعی مد کی قصر اور اسے دو حرکات سے زیادہ نہ کرنے میں مہارت سیکھنے میں آسانی پیدا ہو۔