اس آیت کا آخر بھی مفتوح ہے لیکن فتحہ مبنی ہونے کی وجہ سے ہے۔ استاذ دونوں آیات کی تین وجوہ کے ساتھ تلاوت کرے اور طلباء کو یہ واضح کرے کہ جب عارضی سکون کی اصل فتحہ ہو، چاہے وہ معرب ہونے کی بناء پر ہو یا مبنی، تو اس سے ما قبل حرف ِمد میں وقف کے وقت تین وجوہ جائز ہیں یعنی چھ حرکات، چار حرکات اور محض سکون کے ساتھ دو حرکات۔[1]پھر استاذ درج ذیل آیت لکھے:﴿وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴾ اس آیت کا آخر معرب ہونے کی بناء پر مکسور ہے۔ اور استاذ یہ آیت بھی لکھے:﴿فَبِأَیِّ آلَائِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ ﴾اس آیت کا آخر مبنی ہونے کی بناء پر مکسور ہے۔ استاذ دونوں آیات کی تین وجوہ کے ساتھ تلاوت کرے۔پھر ان دونوں مثالوں میں رَوم کے ساتھ قصر کرے کیونکہ رَوم قصر ہی کی طرح ہے۔[2]اس سے طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ جب مد ِعارض کا آخر معرب یا مبنی ہونے کی بناء پر مکسور ہو تو اس میں چار وجوہ جائز ہیں اور چوتھی وجہ قصر مع الروم ہے۔پھر استاذ یہ آیت لکھے:﴿ہَلْ جَزَاء الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ﴾