ہے اور صلہ رحمی بھی ہے۔[1]صلہ رحمی بارے مزید جاننے کے لیے (النساء: ۱) کی تفسیر ملاحظہ کیجئے:پڑوسی کے حقوقسوال : پڑوسی کے حقوق بارے اسلام کی تعلیمات کیا ہیں ؟جواب : پڑوسی کے حقوق بارے درج ذیل احادیث ملاحظہ کیجئے۔۱۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر یقین رکھتا ہو وہ اپنے ہمسایہ کو تکلیف نہ پہنچائے۔[2]۲۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار یہ الفاظ دہرائے: ’’اللہ کی قسم! وہ شخص مومن نہیں ۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: کون اے اللہ کے رسول!؟ فرمایا: جس کی ایذا دہی سے اس کا ہمسایہ امن میں نہ ہو۔[3]۳۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی ایذاء دہی سے اس کا ہمسایہ امن میں نہ ہو وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔[4]۴۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل مجھے ہمسایہ سے حسن سلوک کے بارے اتنی وصیت کرتے رہے کہ میں نے سمجھا کہ وہ اسے وارث بھی بنا دیں گے۔[5]۵۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ابو ذر! جب تم سالن پکاؤ تو اس کا شوربہ زیادہ کر لیا کرو اور اپنے پڑوسیوں کا بھی خیال رکھو۔[6]۶۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمسایہ اپنے قرب کی وجہ سے (فروختنی جائیداد کا) زیادہ حقدار ہے۔[7]۷۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے مسلم عورتو! کوئی ہمسائی اپنی ہمسائی کے تحفے کو حقیر نہ سمجھے خواہ وہ تحفہ بکری کا ایک کھر ہی کیوں نہ ہو۔[8]آیت( النساء: ۳۶) میں تین قسم کے ہمسایوں کا ذکر آیا ہے ایک وہ جو ہمسائے بھی ہوں اور رشتہ دار