حمل اور ماں کے پیٹ میں قسمت کا لکھا جاناسوال : جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس کے بارے کون کون سے فیصلے لکھ دئیے جاتے ہیں ؟جواب : ماں کے پیٹ میں بچے کے بارے چار چیزیں لکھ دی جاتی ہیں ، رزق، عمر، عمل اور نیک ہوگا کہ بد؟ ایک اور حدیث میں : مرد ہوگا کہ عورت یہ بھی لکھ دیا جاتا ہے۔[1]سوال : حمل کی کم از کم کتنی مدت ہے اور زیادہ سے زیادہ کی کتنی؟جواب : حمل کی کم از کم مدت چھ ماہ ہے اور زیادہ سے زیادہ ۲ سال۔[2]قوموں کی قسمت کب بدلتی ہے؟سوال : اللہ عزوجل قوموں کی قسمت کب بدلا کرتا ہے؟جواب : جب قومیں اور افراد اپنی حالت تبدیل کر لیتے ہیں تو اللہ عزوجل ان کے دن پھیر دیا کرتے ہیں ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِہِمْ﴾ (الرعد: ۱۱)’’بے شک اللہ کسی قوم کی حالت تب تک نہیں بدلتے حتیٰ کہ وہ اپنی ذاتی حالت بدل لے۔‘‘اللہ عزوجل نے عقل والوں کی کیا نشانیاں بتائی ہیں ؟سوال : اللہ عزوجل نے عقل والوں کی کیا نشانیاں بتائی ہیں ؟جواب : (۱) وہ اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور پیمان کو نہیں توٹے۔ (۲) وہ صلہ رحمی کرتے ہیں ۔ (۳) اپنے رب سے ڈرتے ہیں ۔ (۴)برے حساب سے خوف کھاتے ہیں ۔ (۵)جو اپنے رب کی رضا کی تلاش میں ڈٹ جاتے ہیں ۔ (۶)نماز قائم کرتے ہیں ۔ (۷) ہمارے دئیے میں ظاہر وپوشیدہ خرچ کرتے ہیں ۔ (۸) برائی کا بدلہ اچھائی سے دیتے ہیں ۔ [3]دلوں کے اطمینان کے لیے نسخہ کیمیاسوال : دلوں کے اطمینان کے لیے اللہ عزوجل نے کیا نسخہ کیمیا بیان فرمایا ہے؟جواب :﴿اَ لَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ﴾ (الرعد: ۲۸) ’’آگاہ رہو اللہ کے ذکر سے ہی دل اطمینان پاتے ہیں ۔‘‘