Maktaba Wahhabi

98 - 206
لیکن امام ابن حبان نے اس کو منسوخ کہا ہے۔ (صحیح ابن حبان: ) امام بخاری نے وضاحت کی ہے کہ جس آدمی کی حالت(خفق) (اونگھ کی وجہ سے سر جھکنا)کی ہو ، تو اس کا وضو نہیں ٹوٹتا۔ (صحیح البخاری:قبل ح ۲۱۲) اور مذکورہ حدیث میں بھی (تخفق) کے الفاظ ہیں۔ فافہم! سماحۃ الشیخ ابن باز فرماتے ہیں کہ: ’’باقی رہی اونگھ تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتاکیونکہ اونگھ کی صورت میں شعور ختم نہیں ہوتا۔‘‘(مقالات وفتاوی مترجم اردو:ص۲۰۵) خلاصہ کلام یہ ہوا کہ اونگھ سے وضو نہیں ٹوٹتا یہی موقف امام بخاری ،امام ابن خزیمہ اور امام نسائی وغیرہم کا ہے۔ کما تقدم
Flag Counter