Maktaba Wahhabi

53 - 75
میں ہے کہ جس نے کسی رات یہ دو آیتیں پڑھ لیں ،وہ اسے کافی ہوجائیں گی۔[1] ایسے میں صبح سورۃ الصّٰفٰت اور رات کو سوتے وقت سورۃ الدّخان پڑھیں یا کم از کم سنیں ، ہر تین دن میں کم از کم ایک مرتبہ پوری سورۃ البقرہ پڑھیں یا سنیں۔ روزانہ صبح و شام سات مرتبہ یہ دعا کریں : ((حَسْبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ )) [2] رات کو سوتے وقت یہ دعا پڑھ کر سوئیں : ((بِاسْمِکَ رَبِّيْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ، وَ بِکَ أَرْفَعُہٗ، فَاِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْہَا وَ اِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ )) [3] اسکے ساتھ ہی یہ دعا ضرورپڑھ کر سوئیں: ((بِسْمِ اللّٰہِ وَضَعْتُ جَنْبِیْ، الَلَّہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِی، وَاخْسَأْ شَیْطَانِیْ، وَفُکَّ رِہَانِیْ، وَ اجْعَلْنِیْ فِیْ النَّدَیٰ الْأَعْلَیٰ ))۔ [4] 3 اسکا تیسرا علاج یہ ہے کہ مریض کو سورۃ حم السجدۃ، سورۃ الفتح اور سورۃ الجِنّ تین مرتبہ روزانہ پڑھنے یا کسی سے سننے کا کہیں یا پھر ان سورتوں کو ایک کیسٹ میں ریکارڈ کریں اور مریض کو روزانہ تین مرتبہ سنائیں۔ کچھ عرصہ تک یہ عمل اور علاج و دَم کرنے سے مریض اِنْ شآء اﷲ شفایاب ہوجائے گا ۔
Flag Counter