Maktaba Wahhabi

9 - 75
کے ذریعے علاج کروانا ناجائز اور حرام ہے۔ کیونکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو کوئی کاہن وغیرہ کے پاس جا کر سوال کرتا ہے اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی اور اگر اس کی باتوں کی تصدیق کرتا ہے تو وہ کفر کا مرتکب ٹھہرتا ہے۔(مسلم: ۲۲۳۰، احمد: ۱/۴۲۹) چنانچہ اس موضوع کی اہمیت اور عوام الناس کی خیر خواہی کی بنا پر اہل علم اور اصحاب قلم حضرات کا فریضہ ہے کہ وہ جادو اور اس کے نتیجے میں مترتب ہونے والے اثرات کے نتائج و عواقب سے عامۃ الناس کو آگاہ کریں اور انھیں اس کے دنیوی و اخروی مفاسد سے خبردار کریں، کیونکہ کتنے ہی افراد ہیں جو اپنی جہالت اور نادانی کی بنا پر اس کا شکار ہو کر اپنا اور دوسروں کا سکون و اطمینان غارت کر دیتے ہیںاور اپنی دنیوی و اخروی ہلاکت کا سبب بن جاتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے اس کتاب کے مؤلف فضیلۃ الشیخ مولانا محمد منیر قمرحفظه الله کو جنھوں نے نہایت اہم موضوع پر قلم اٹھایا اور عوام الناس کی راہنمائی کے لیے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس موضوع کے متعلقہ احکام و مسائل اور تجاویز و تدابیر کو یکجا جمع کیا اور نہایت مرتب اور آسان انداز میں پیش کیا۔ یہ کتاب بظاہر ایک مختصر سا رسالہ معلوم ہوتی ہے لیکن حسنِ ترتیب اور وسعتِ معلومات کی بنا پر اس موضوع پر لکھی گئی دوسری کئی کتابوں سے بے نیاز کر دیتی ہے، گویا مؤلف نے دریا کو ایک کوزے میں بند کر دیا ہے، اور اس پر مستزاد کہ اس کتاب میں کوئی ایسا علاج اور تجویز و تدبیر نہیں لکھی گئی جو کتاب و سنت کے مخالف اور منہج سلف کے منافی ہے۔ آخر میں دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس کتاب کے مؤلف اور ان کے جملہ معاونین کو اس عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس کتاب کو ان کے لیے توشۂ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ شاہد محمود ۱/۶/۲۰۱۰ ، بمطابق ۱۸ جمادی الثانی ۱۴۳۱
Flag Counter