Maktaba Wahhabi

14 - 31
منگنی اور نکاح وغیرہ میں شریعت کی مخالفت 1۔ منگیتر کو دیکھنے کی ممانعت: اسلام نے ہر نکاح کرنے والے مرد کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ نکاح سے قبل اپنی منگیتر کو دیکھ سکتا ہے۔یہ عمل نکاح کو مزید دلچسپ اور بہتر بناتا ہے۔پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نکاح کرنے والے مختلف صحابہ کرام کو حکم دیا کہ وہ شادی سے قبل اپنی ہونے والی بیوی کو ایک نظر دیکھ لیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کا ترجمہ ہے: ’’اس عورت کو دیکھ لو۔‘‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین شیخ صالح بن عبدالعزیز آل شیخ نے بعض سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ارشاد فرمایا۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں حدیث نقل کی ہے جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے: ’’تم میں سے جو کوئی کسی عورت کو شادی کا پیغام بھیجنا چاہتا ہو تو اگر وہ اس(عورت)کو دیکھ لے تو کوئی حرج والی بات نہیں اگر چہ اس عورت کو علم نہ ہو سکے۔‘‘ پھر انہوں نے فرمایا: کہ کسی آدمی کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ اس عورت کو دیکھے جس کے ساتھ وہ منگنی کا ارادہ نہیں رکھتا۔اسی طرح کسی آدمی کے لئے جائز نہیں کہ وہ منگیتر کو دیکھنے کا بہانہ بنا کر کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرے۔
Flag Counter