Maktaba Wahhabi

20 - 31
دولہا اور دلہن کے لئے اسٹیج کا اہتمام: بعض علاقوں میں تکمیل نکاح کے بعد ایک اسٹیج بنایا جاتا ہے جس کے اوپر دولہا اور دلہن بھری محفل میں رونق افروز ہوتے ہیں۔اس کے متعلق سعودی عرب کے مفتی ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: شادی بیاہ میں شریعت کی خلاف ورزیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دولہا اور دلہن کو نمایاں مقام پر بٹھایا جاتا ہے۔بعض دفعہ دولہا کے رشتہ دار مرد بھی وہاں موجود ہوتے ہیں جن کے سامنے دلہن کا بے حجاب ہونا اور دیگر عورتوں کا نازیبا لباس میں پھرنا کھلی بے غیرتی ہے۔کوئی بھی ذی شعور اور صاحب غیرت اس چیز کے خطرات سے بے خبر نہیں ہے۔یہ عمل پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف ہے جس سے بچنا ہر مسلمان مرد و عورت کے لئے ضروری ہے۔ عورتوں کا خوشبو لگا کر پھرنا: شادی بیاہوں پر عورتوں کا خوشبو لگا کر پھرنا اور غیر محرم مردوں کے پاس سے گزرنا بھی باعث گناہ ہے کیونکہ یہ تو ناممکن ہے کہ عورتوں کا گزر ان تقریبات میں غیر مردوں کے پاس سے نہ ہو۔پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ’’جو عورت خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ یہ خوشبو مردوں تک پہنچ رہی ہو تو وہ(عورت)زانیہ ہے۔‘‘
Flag Counter