Maktaba Wahhabi

21 - 31
عورتوں اور مردوں کا اختلاط: شادی کے موقع پر عورتوں اور مردوں کا اکٹھا ہونا بھی پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے بالکل خلاف ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے: ’’اپنے آپ کو عورتوں کے پاس جانے سے روکو‘‘ ایک آدمی نے سوال کیا کہ دیور کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’دیور تو موت ہے۔‘‘ ابن عثیمین فرماتے ہیں: اے مسلمان بھائیو!ذرا اس بات کا تصور کرو کہ جب زیب و زینت کیساتھ،زرق برق لباس پہن کر،مکمل آرائش و جمال کئے ہوئے بے حجاب عورتیں بنے سنورے ہوئے مرد،دولہا اور دلہن کی موجودگی میں محفل لگاتے ہیں تو اس وقت کیا حال ہوتا ہے؟ تمام مرد اور عورتیں جیسے ایک دوسرے کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر دولہا اور دلہن کو دیکھ دیکھ کر لطف و سرور حاصل کرتے ہیں اور ہوتا یہ ہے کہ اگر نیا جوڑا خوبصورت اور مناسب شخصیات کا مالک ہے تو سب ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔مرد حضرات دلہن میں اور عورتیں دولہا کی طرف مائل ہو رہی ہوتی ہیں اور اگر وہ دونوں ان کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو سب کے سب ان کے متعلق باتیں بناتے ہیں اور ان کے بارے میں عجیب قسم کا مذاق کرتے ہیں۔ پیارے بھائیو!ایک لمحہ کے لئے سوچیئے کہ اس پرمسرت اور خوشی کے موقع پر کتنی جلد مرد اور عورت بہک سکتے ہیں۔کوئی بعید نہیں کہ کوئی نہ کوئی فتنہ جنم لے
Flag Counter